ترکیہ: چاوش اولو۔ بائراموف ملاقات، "آرمینی اشتعال انگیزی" پر بات چیت

آرمینیا کو اشتعالی کاروائیوں سے باز آ جانا چاہیے اور آذربائیجان کے ساتھ طے کردہ اتفاقِ رائے کے دائرہ کار میں مذاکرات اور باہمی تعاون پر توجہ دینی چاہیے: وزیر خارجہ میولود چاوش اولو

1879173
ترکیہ: چاوش اولو۔ بائراموف ملاقات، "آرمینی اشتعال انگیزی" پر بات چیت

ترکیہ کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے، آذربائیجان۔ آرمینیا سرحد پر آرمینی فریق کی پیدا کردہ اشتعال انگیزی کے موضوع پر، آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیحون بائراموف کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔

چاوش اولو نے جاری کردہ ٹویٹ میں کہا ہے کہ وزیر خارجہ بائراموف کے ساتھ ملاقات میں ہم نے آذربائیجان۔ آرمینیا سرحد پر "آرمینی اشتعال انگیزی" پر بات چیت کی۔

انہوں نے کہا ہے کہ" آرمینیا کو اشتعالی کاروائیوں سے باز آ جانا چاہیے۔ اب انہیں، آذربائیجان کے ساتھ طے کردہ  اتفاقِ رائے کے دائرہ کار میں مذاکرات اور باہمی تعاون پر توجہ دینی چاہیے"۔

واضح رہے کہ آذربائیجان۔ آرمینیا سرحد پر دونوں ملکوں کی فوجی یونٹوں کے درمیان بھاری جھڑپیں شروع ہو گئی تھیں۔

آذربائیجان وزارت دفاع نے، کل شام کے وقت آرمینیا کی طرف سے  'داش کیسین'، 'کیل بچیر' اور 'لاچین' کی سرحدوں سے وسیع پیمانے پر بِلا اشتعال فائرنگ  کا اعلان کیا تھا۔



متعللقہ خبریں