ترکی انسانی ترقی کے انڈیکس میں 191 ممالک میں 48 ویں نمبرپر

اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) نے اپنی 2022 کی انسانی ترقی کی رپورٹ جاری کی ہے، جس کا عنوان ہےغیر یقینی وقت، بے چین زندگی: بدلتی ہوئی دنیا میں ہمارے مستقبل کی تشکیل

1877303
ترکی انسانی ترقی کے انڈیکس میں 191 ممالک میں 48 ویں نمبرپر

ترکی اقوام متحدہ کی انسانی ترقی کے انڈیکس کی رپورٹ میں 191 ممالک میں 48 ویں نمبر پر ہے۔

اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) نے اپنی 2022 کی انسانی ترقی کی رپورٹ جاری کی ہے، جس کا عنوان ہے "غیر یقینی وقت، بے چین زندگی: بدلتی ہوئی دنیا میں ہمارے مستقبل کی تشکیل"۔

ترکی مسلسل تیسری بار "بہت زیادہ انسانی ترقی" کے زمرے میں داخل ہوا، جو کہ رپورٹ کی انڈیکس کی درجہ بندی میں سب سے زیادہ زمرہ ہے، اور اس سال 191 ممالک میں سے 48 ویں نمبر پر ہے۔

رپورٹ کے مطابق  یہ انڈیکس طویل اور صحت مند زندگی، معلومات تک رسائی اور اچھے معیار زندگی پر مبنی ہے، ترکی میں 1990 سے 2021 کے درمیان انسانی ترقی کے اشاریہ کے تینوں جہتوں میں پیش رفت دیکھی گئی ہے۔

اس عرصے کے دوران ترکی میں متوقع عمر میں 8.3 سال کا اضافہ ہوا، اوسط تعلیم کے دورانیے میں 4.2 سال اور تعلیمی مدت میں 9.3 سال کا اضافہ ہوا ہے۔

دوسری طرف، فی کس مجموعی قومی پیداوار (GNP) میں اسی مدت میں تقریباً 139 فیصد اضافہ ہوا۔

رپورٹ میں اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ گزشتہ 2 سالوں میں عالمی سطح پر انسانی ترقی کے انڈیکس میں کمی آئی ہے جس کی وجہ کورونا وائرس کی نئی قسم کی وبا، روس یوکرین جنگ اور عالمی بحران ہیں۔

32 سالوں میں پہلی بار انسانی ترقی کے اشاریہ میں مسلسل دو سال تک عالمی سطح پر گراوٹ دیکھنے میں آئی۔

رپورٹ کے مطابق 2020 یا 2021 میں ترکی سمیت 90 فیصد سے زائد ممالک میں انسانی ترقی کے انڈیکس میں کمی واقع ہوئی۔

دونوں سالوں میں 40 فیصد سے زیادہ ممالک میں انسانی ترقی کے اشاریہ میں کمی واقع ہوئی۔

انسانی ترقی کے انڈیکس کی درجہ بندی میں سوئٹزرلینڈ پہلے نمبر پر ہے۔ اس ملک کے بعد ناروے، آئس لینڈ، ہانگ کانگ (چین)، آسٹریلیا، ڈنمارک، سویڈن، آئرلینڈ، جرمنی اور ہالینڈ کا نمبر آتا ہے۔



متعللقہ خبریں