صدر ایردوان کی روسی صدر سے ٹیلی فونک بات چیت

گفتگو میں  ترکیہ۔ روس  تعلقات سمیت  اناج کی برآمدات اور یوکیرین کے زاپو ریژا   نکلیئر پاور پلانٹ کے حوالے سے پیش رفت  سمیت علاقائی  معاملات  زیر غور آئے

1875390
صدر ایردوان کی روسی صدر سے ٹیلی فونک بات چیت

صدر  رجب طیب ایردوان نے صدر ِ روس ولا دیمر پوتن سے ٹیلی فون پر  بات چیت کی۔

محکمہ اطلاعات  ایوان ِ صدر  کے  بیان کے مطابق  اس  گفتگو میں  ترکیہ۔ روس  تعلقات سمیت  اناج کی برآمدات اور یوکیرین کے زاپو ریژا   نکلیئر پاور پلانٹ کے حوالے سے پیش رفت  سمیت علاقائی  معاملات  زیر غور آئے ہیں۔

سوویت یونین کے آخری سربراہ مملکت میخائل گورباچوف کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ ترکیہ اناج معاہدے کی طرح  زاپوریژا نیوکلیئر پاور پلانٹ  کے معاملے میں  بھی سہولت کار  کا کردار ادا کر سکتا ہے۔

دونوں سربراہان نے  مرسین میں اک قویو نیوکلیئر پاور پلانٹ کی تعمیرات کو  منصوبہ بندی کے مطابق آگے بڑھانے  کے عزم کا اعادہ  بھی کیا۔

دونوں رہنمائوں نے ازبکستان کے شہر سمرقند میں ہونے والے اجلاس میں اپنے ایجنڈے میں شامل دیگر امور کے ساتھ ساتھ ان تمام امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کرنے پر اتفاق کیا جہاں وہ 15 اور 16 ستمبر کو شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات کریں گے۔



متعللقہ خبریں