ترکی: PKK/PYD-YPG نے ہتھیار پھینکنے کے خواہش مند 3 دہشت گردوں کو قتل کر دیا

علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/PYD-YPG نے تنظیم سے فرار ہو کر گرفتاری پیش کرنے کے خواہش مند 3 دہشت گردوں کو قتل کر دیا ہے

1872744
ترکی: PKK/PYD-YPG نے ہتھیار پھینکنے کے خواہش مند 3 دہشت گردوں کو قتل کر دیا

علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/PYD-YPG نے تنظیم سے فرار ہو کر گرفتاری پیش کرنے کے خواہش مند 3 دہشت گردوں کو قتل کر دیا ہے۔

ترکی وزارت داخلہ کے زیرِ نگرانی جنیڈرمیری جنرل کمانڈ آفس اور پولیس ڈائریکٹریٹ کے شروع کردہ 'ہتھیار چھوڑ قائل پروگرام' کے نتیجے میں رواں سال یکم جنوری سے لے کر اب تک  دہشتگرد تنظیم کے 74 اراکین سکیورٹی فورسز کو گرفتاری پیش کر چکے ہیں۔

سکیورٹی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق مقامی و ملّی مسلح ڈرون طیاروں  کے ساتھ اندرون ملک اور سرحد پار آپریشنوں میں دہشت گرد تنظیم کے متعدد سرغناوں کی ہلاکت کے بعد تنظیم میں رخنے پڑنا شروع ہو گئے ہیں۔

اس شکست و ریخت کو پوشیدہ رکھنے کے لئے دہشت گرد تنظیم کے نام نہاد منتظمین نے فرار ہونے والوں کو قتل کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔

اس دائرہ کار میں شام کے علاقے دیرک  میں PKK/PYD-YPG کے 3 دہشت گردوں چیتن سوئیر،  سیدات سوئیر اور فواد بالجاک کو ،گرفتاری پیش کرنے کے خواہش مند ہونے کی وجہ سے، قتل کر دیا گیا ہے۔

اطلاع کے مطابق دہشتگرد تنظیم نے واقعے پر پردہ ڈالنے کے لئے مقتولین پر جاسوسی کا الزام لگایا ہے۔



متعللقہ خبریں