ترکی سے افغانستان کے لیے نئی "گڈنیس ٹرینیں" روانہ

جمہوریہ ترکی اسٹیٹ ریلوے کے ڈائریکٹوریٹ جنرل (TCDD) ٹرانسپورٹیشن کارپوریشن اور ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ پریذیڈنسی (AFAD) کے تعاون سے 10 غیر سرکاری تنظیموں کے تعاون سے ترتیب دیا گیا "گڈنیس ٹرین" کا 6 واں گروپ آج  انقرہ اسٹیشن روانہ ہوگیا

1871791
ترکی سے افغانستان کے لیے نئی "گڈنیس ٹرینیں" روانہ

ترکی سے افغانستان کے لیے نئی "گڈنیس ٹرینیں" روانہ  ہوگئی ہے۔

جمہوریہ ترکی اسٹیٹ ریلوے کے ڈائریکٹوریٹ جنرل (TCDD) ٹرانسپورٹیشن کارپوریشن اور ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ پریذیڈنسی (AFAD) کے تعاون سے 10 غیر سرکاری تنظیموں کے تعاون سے ترتیب دیا گیا "گڈنیس ٹرین" کا 6 واں گروپ آج  انقرہ اسٹیشن روانہ ہوگیا ہے۔  

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے   ریلوئے کے   ڈپٹی جنرل منیجر چتین آلتون  نے کہا کہ  خاص طور پر وزارت ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر، ترک ہلال احمر، اور بہت سی غیر سرکاری تنظیموں کے تعاون  اور ریلوئے  کے اہلِ خانہ   کی طرف سے 5 گروپوں میں، 13 ٹرینیں، 298 ویگنیں، 228 کنٹینرز اور مجموعی طور پر اب تک 5 ہزار 534 ٹن امدادی سامان افغانستان پہنچایا گیا ہے۔

آج بھیجی گئی امداد کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے، التون نے کہا کہ "آج، ہم 3 ٹرینوں  کی  69 ویگنوں کے ذریعے   1500 ٹن کارگو  سامان   افغانستان میں اپنے بھائیوں کے لیے روانہ کر رہے ہیں۔ ہماری 'گڈنیس ٹرینیں'، جو ترکی سے روانہ ہوں گی اور ایران اور ترکمانستان کے راستے افغانستان کے شہرطورگنڈی پہنچے گی۔

آفاد  کے نائب صدر حمزہ تاش دیلن نے  بھی ان امداد کی اہم اہمیت کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں 27 ملین لوگوں کو زندہ رہنے کے لیے مدد کی ضرورت ہے۔ تقریباً 19 ملین افراد کو خوراک کی فوری ضرورت ہے۔ 'گڈنیس ٹرین پروجیکٹ' کے ساتھ، جسے ہم نے 2021 میں  ریلوئے  اور غیر سرکاری تنظیموں کے تعاون سے شروع کیا تھا، اب تک کل 14 ٹرینیں افغانستان پہنچ چکی ہیں۔ آج، 6 ویں گروپ ٹرین روانہ ہو رہی ہے۔ اس طرح، ہم 6 دوروں میں کل 17 ٹرینوں کے ساتھ 10 لاکھ 250 ہزار لوگوں کے لیے 7 ہزار 135 ٹن امداد  پہنچا رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں