استنبول  نے ماہ جولائی میں 1 ملین 759 ہزار 506 غیر ملکی سیاحوں کی میزبانی کی

استنبول کے صوبائی ڈائریکٹوریٹ آف کلچر اینڈ ٹورازم کے اعداد و شمار کے مطابق سال کے پہلے 7 مہینوں میں شہر کا رخ کرنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد 8  ملین  514 ہزار 806 تھی

1871851
استنبول  نے ماہ جولائی میں 1 ملین 759 ہزار 506 غیر ملکی سیاحوں کی میزبانی کی

استنبول  نے   ماہ   جولائی میں 1 ملین 759 ہزار 506 غیر ملکی سیاحوں کی میزبانی کی، جو  گزشتہ 10 سالوں کی سب سے زیادہ ماہانہ تعداد  سمجھی جا رہی ہے۔

استنبول کے صوبائی ڈائریکٹوریٹ آف کلچر اینڈ ٹورازم کے اعداد و شمار کے مطابق سال کے پہلے 7 مہینوں میں شہر کا رخ کرنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد 8  ملین  514 ہزار 806 تھی۔

ماہ جولائی میں 1  ملین  759 ہزار 506 سیاحوں نے استنبول  کی سیر کی ۔

جبکہ گزشتہ سال  ماہ جولائی میں 1  ملین  130 ہزار 999 سیاح شہر آئے تھے، اس سال اس علاقے میں 56 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جرمن باشندے  ایک لاکھ  42 ہزار 77 سیاحوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ گزشتہ سال ماہ جولائی میں بھی جرمن باشندوں کو پہلی حیثیت حاصل تھی۔ ÷

 جرمنی کے بعد  باترتیب  ایک لاکھ  33 ہزار 218 سیاحوں کے ساتھ روس، 97 ہزار 355 سیاحوں کے ساتھ امریکہ، 94 ہزار 708 سیاحوں کے ساتھ ایران، 77 ہزار 613 سیاحوں کے ساتھ سعودی عرب اور 70 ہزار 179 سیاحوں کے ساتھ برطانیہ کا نمبر رہا۔

برطانیہ کے بعد 69 ہزار 314 سیاحوں کے ساتھ فرانس ، 64 ہزار 878 سیاحوں کے ساتھ عراق ، 63 ہزار 131 سیاحوں کے ساتھ کویت ، 54 ہزار 247 سیاحوں کے ساتھ اردن ، 45 ہزار 677 سیاحوں کے ساتھ ہالینڈ ، 43 ہزار 519 سیاحوں کے ساتھ  اسرائیل ،  4 ہزار 378 سیاح کے ساتھ ازبکستان،  32 ہزار 59 سیاحوں کے ساتھ قازقستان  اور 27 ہزار 863 سیاحوں کے ساتھ اٹلی  کا نمبر رہا۔



متعللقہ خبریں