ترکی: فلسطین کے صدر 3 روزہ دورے پر ترکی پہنچ گئے

فلسطین کے صدر محمود عباس ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کی سرکاری دعوت پر دارالحکومت انقرہ پہنچ گئے

1870963
ترکی: فلسطین کے صدر 3 روزہ دورے پر ترکی پہنچ گئے

فلسطین کے صدر محمود عباس ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کی سرکاری دعوت پر دارالحکومت انقرہ پہنچ گئے ہیں۔

فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وافا کے مطابق محمود عباس کا دورہ 3 دن تک جاری رہے گا۔

انقرہ میں فلسطین کے سفیر فائد مصطفیٰ نے کہا ہے کہ عباس دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کے لئے صدر ایردوان کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

دونوں سربراہان کے درمیان مذاکرات میں فلسطین کی صورتحال اور  دو طرفہ اندیشوں کے پیدا کردہ علاقائی و بین الاقوامی مسائل پر غور کیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں