بحیرہ ایجیئن میں 7 ماہ کے دوران 11 ہزار 111 غیر قانونی تارکین وطن کو  زندہ بچالیا

ترک کوسٹ گارڈ کی ٹیمیں غیر قانونی نقل مکانی کو روکنے اور سمندر میں پھنسے ہوئے لوگوں کو بچانے کے لیے کام جاری رکھے ہوئے ہیں

1870012
بحیرہ ایجیئن میں 7 ماہ کے دوران 11 ہزار 111 غیر قانونی تارکین وطن کو  زندہ بچالیا

بحیرہ ایجیئن میں 7 ماہ کے دوران 11 ہزار 111 غیر قانونی تارکین وطن کو  زندہ بچالیا گیا ہے۔

ترک کوسٹ گارڈ کی ٹیمیں غیر قانونی نقل مکانی کو روکنے اور سمندر میں پھنسے ہوئے لوگوں کو بچانے کے لیے کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

یونانی عناصر  جنہوں نے   تارکین وطن کو سمندر میں  دھکیل  دیا اور جن کی ربڑ کی کشتیوں کو انجنوں کو بند کردیا   کو  ترک کوسٹ گارڈ نے  زندہ  بچالیا ہے۔

کوسٹ گارڈ کمانڈ کی ویب سائٹ سے مرتب کی گئی معلومات کے مطابق، ٹیموں نے 1 جنوری سے 31 جولائی 2022 کے درمیان چناق قلعے ، بالک ایسر، ازمیر کے ساحلوں سے 9,973 غیر قانونی تارکین وطن کو بچایا، جنہیں یونانی عناصر نے  کھلے   سمندر میں دھکیل دیا تھا۔

اس سال، 7 مہینوں میں، سب سے بڑا واقعہ   جولائی میں  پیش آیا جب یونانی عناصر نے   1933 تارکین وطن کو کھلے سمندر میں دھکیل دیا۔

  1138 تارکین وطن جو سمندر میں انجن کی خرابی اور اپنی کشتیوں  میں خرابی   کے باعث  موت کے منہ میں  پھنسے ہوئے  اور مدد کو پکارنے والے  تارکین وطن کو  کوسٹ گارڈ کی ٹیموں نے ساحل  پر لاکر  ان کو مدد فراہم کی تھی۔

کوسٹ گارڈ کی ٹیموں نے 7 ماہ میں 7 تارکین وطن کی لاشیں بھی برآمد کی ہیں۔



متعللقہ خبریں