بم حملوں کے لئے تیار دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے: سوئے لُو

براستہ ایران ترکی پہنچنے والے دہشت گرد مہدی میخچی کو جعلی شناختی کارڈ کے ساتھ استنبول سے گرفتار کر لیا گیا ہے: وزیر داخلہ سلیمان سوئے لُو

1866656
بم حملوں کے لئے تیار دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے: سوئے لُو

علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے سرغناوں میں سے مراد قارایلان کے احکامات کے ساتھ بم حملے کے لئے براستہ ایران ترکی پہنچنے والے دہشت گرد مہدی میخچی کو جعلی شناختی کارڈ کے ساتھ استنبول سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان سوئے لُو نے سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ" بم حملوں کے ماہر دہشت گرد "سیدو بوستان گیور" کوڈ نیم کے ساتھ مہدی میخچی کو کامیاب آپریشن کر کے جعلی شناختی کارڈ کے ساتھ  استنبول سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔  مہدی میخچی PKK کی نام نہاد اسپیشل فورسز کا رکن ہے اور تنظیم کے سرغنہ مراد قارا یلان کے حکم سے براستہ ایران ترکی پہنچا تھا۔  دہشت گرد کا مقصد استنبول میں تخریبی کاروائیاں کرنا اور کروانا تھا"۔

ترکی وزارت داخلہ سے جاری کردہ بیان میں بھی کہا گیا ہے کہ استنبول پولیس ڈائریکٹریٹ  کے شعبہ خبررسانی  کے کامیاب آپریشن کے ساتھ میخچی اور 3 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ زیرِ حراست افراد کی قیام گاہ کی تلاشی سے  برآمد ہونے والے اسلحے، جعلی شناختی کارڈوں اور ڈیجیٹل مواد کو  بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق میخچی 2014 میں دہشت گرد تنظیم PKK میں شامل ہوا۔

وزیر داخلہ سلیمان سوئے لُو نے ٹویٹر سے جاری کردہ ایک اور بیان میں، شام کے علاقے عزز مراہ سے PKK/KCK کے ابو علی کوڈ نیم والے دہشت گرد ،حسن نجّار کو بھی بم جیکٹ اور کثیر تعداد میں ایمونیشن کے ساتھ حراست میں لینے کا اعلان کیا ہے۔



متعللقہ خبریں