ترکی: ہمیں 4 مسلمانوں کے مشکوک قتل پر تشویش ہے، امریکی حکام حقائق کو منظر عام پر لائیں

ہم، امریکی حکام سے ان سلسلہ وار قتل وارداتوں کے فاعلین کو فوری طور پر عدالت کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کرتے ہیں: ترکی وزارت خارجہ

1864803
ترکی: ہمیں 4 مسلمانوں کے مشکوک قتل پر تشویش ہے، امریکی حکام حقائق کو منظر عام پر لائیں

ترکی نے، امریکہ میں اوپر تلے 4 مسلمان کے مشکوک قتل پر تشویش کا اظہار کیا اور امریکی حکام سے حقائق کو منظر عام پر لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ترکی وزارت خارجہ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "امریکہ کے شہر 'البکرکی ' میں حالیہ ایک ماہ میں 3 افراد سمیت ماہِ نومبر سے اب تک 4 مسلمانوں کی مشکوک اموات پر ہمیں شدید تشویش کا سامنا ہے۔ ہم امریکی حکام سے، پولیس کی طرف سے ایک  دوسرے سے منسلک اور نفرت کے جرائم کا نتیجہ قرار دی گئی، ان سلسلہ وار قتل وارداتوں کے فاعلین کو فوری طور پر  عدالت کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ہمیں توقع ہے کہ معاملے سے متعلقہ امریکی حکام واقعے کے تمام پہلووں کو فی الفور  منظر عام پر لانے کے لئے نہایت محتاط شکل میں  اور ہر طرح کی ضروری تحقیق و تفتیش کریں گے"۔

بیان میں مقتولین کے لئے دعائے رحمت و مغفرت کی گئی   اور ان کے عزیز و اقارب کے ساتھ اظہارِتعزیت کیا گیا ہے۔  



متعللقہ خبریں