ترکی: PKK کے 2 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا، 2 نے گرفتاری پیش کر دی

جرّی ترک مسلح افواج، عراق کے شمال میں، دہشت گردی کے گڑھ تباہ کرنا جاری رکھے ہوئے ہیں: ترکی وزارت دفاع

1862990
ترکی: PKK کے 2 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا، 2 نے گرفتاری پیش کر دی

عراق کے شمال میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے 2 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔

ترکی وزارت دفاع نے جاری  کردہ بیان میں کہا ہے کہ "جرّی ترک مسلح افواج، عراق کے شمال میں، دہشت گردی کے گڑھ تباہ کرنا جاری رکھے ہوئے ہیں۔ غارا میں PKK کے 2 دہشت گردوں کی نشاندہی کے بعد انہیں غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔ ہم دہشت گردی کی کچھاروں کو موئثر  شکل میں نشانہ بنانا جاری رکھے ہوئے ہیں"۔

ترکی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کئے گئے بیان میں بھی دہشت گرد تنظیم  PKK کے 2 دہشت گردوں کے قائل ہونے کے بعد گرفتاری پیش کرنے کا ا علان کیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق قائل ہونے کے بعد PKK کے مفرور دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کو گرفتاری پیش کر دی ہے۔ مذکورہ دہشت گرد 1999  اور 2012 میں تنظیم میں شامل ہوئے اور عراق میں تخریبی کاروائیاں کرتے رہے۔

واضح رہے کہ ان تازہ گرفتاریوں کے بعد ،رواں سال میں، قائل ہو کر ہتھیار پھینکنے والے دہشت گردوں کی تعداد 65 تک پہنچ گئی ہے۔



متعللقہ خبریں