استنبول ہوائی اڈہ یورپ کے بہترین ہوائی اڈوں میں سر فہرست

یوروپی آرگنائزیشن فار دی سیفٹی آف ایئر کے اعدادوشمار کے مطابق، استنبول ایئرپورٹ، جو جون میں 5 ملین 996 ہزار مسافروں کی میزبانی کرکےیورپی ہوائی اڈوں میں  پہلے نمبر پر تھا  اب  یومیہ اوسطاً 1327 پروازوں کے ساتھ یورپ میں سب سے زیادہ پروازوں والا ہوائی اڈہ ہے

1862727
استنبول ہوائی اڈہ  یورپ کے بہترین ہوائی اڈوں میں سر فہرست

موسم گرما میں ایک  ایسے وقت میں  جب یورپی ہوائی اڈوں پر اہلکاروں کی کمی کی وجہ سے مشکلات   کا سامنا  کرنا  پڑ رہا ہے ، استنبول ہوائی اڈے سے بڑے پیمانے پر پروازوں کی آمدو رفت کی وجہ سے اپنی برتری قائم  رکھنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

یوروپی آرگنائزیشن فار دی سیفٹی آف ایئر کے اعدادوشمار کے مطابق، استنبول ایئرپورٹ، جو جون میں 5 ملین 996 ہزار مسافروں کی میزبانی کرکے یورپی ہوائی اڈوں میں  پہلے نمبر پر تھا  اب  یومیہ اوسطاً 1327 پروازوں کے ساتھ یورپ میں سب سے زیادہ پروازوں والا ہوائی اڈہ بن گیا۔

یورپی ہوائی اڈوں پر اہلکاروں کی کمی کی وجہ سے "افراتفری" کے دور میں استنبول ہوائی اڈے نے اپنی برتری قائم رکھی ہوئی ہے۔

یورپی ایئرپورٹس کونسل انٹرنیشنل (ACI یورپ) کے ڈائریکٹر اولیور جینکوویک نے کہا کہ استنبول ایئرپورٹ نے 2020 کے بعد سے یورپ کے سب سے بڑے فلائٹ ہبس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

جانکوویک نے کہا کہ یہ کامیابی کووڈ-19 کے دوران کیے گئے اقدامات کے ساتھ ساتھ اس حقیقت کی وجہ سے ہے کہ ترکی کے پاس ایک بڑی اور مضبوط مقامی مارکیٹ ہے۔

"اپنی جدید ترین سہولیات، معیاری انفراسٹرکچر، خدمات کی وسیع رینج اور فلائٹ نیٹ ورک کے ساتھ ایک حقیقی عالمی ایئر لائن کے طور پر، ترکش ایئر لائنز (THY) استنبول ایئرپورٹ کو سب ہوائی اڈوں پر برتری دلوائے ہوئے ہے

THY بورڈ کے چیئرمین اور ایگزیکٹو کمیٹی احمد بولات نے کہا کہ  استنبول ایئرپورٹ پر 

چیک ان ایریاز، سامان کی ترسیل کے عمل، ہوائی جہاز کی پارکنگ اور ٹیکسی کی سہولیات کے ساتھ ساتھ مہمانوں کو ان کے سفر کے ہر مرحلے پر سہولت فراہم کرنے کی ترجیحات میں اضافہ ہوا ہے۔  



متعللقہ خبریں