ازبکستان کا استحکام اور خوشحالی ، ترکی  ہی کا  استحکام  اور خوشحالی ہے : وزیر داخلہ سلیمان سویئلو

سلیمان سوئیلو نے ان خیالات  کا اظہار ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں وزیر داخلہ پلات بوبوجنوف سے ملاقات  کے موقع پر کیا

1860725
ازبکستان کا استحکام اور خوشحالی ،  ترکی  ہی کا  استحکام  اور خوشحالی ہے : وزیر داخلہ سلیمان سویئلو

وزیر داخلہ سلیمان سویئلو نے کہا کہ وہ ازبکستان کے استحکام اور خوشحالی کو ترکی  ہی کا  استحکام  اور خوشحالی  سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا، "ہم ازبکستان کے لیے  وہ کچھ  چاہتے ہین جو اپنے ملک کے لیے چاہتے ۔

سلیمان سوئیلو نے ان خیالات  کا اظہار ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں وزیر داخلہ پلات بوبوجنوف سے ملاقات  کے موقع پر کیا۔

سویئلو اور بوبوجونوف نے وزارت داخلہ میں  ون ٹو ون  میٹنگ کے بعد وفود کے درمیان  ہونے والے اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس سے  خطاب کرتے ہوئے، سویئلو نے  کہا کہ  دونوں ممالک کے درمیان تعلقات جامع شراکت داری کی سطح پر پہنچ چکے ہیں اور دونوں ممالک پر  اس سلسلے میں بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔  

انہوں نے کہا کہ ازبکستان  اس وقت ترقی کی راہ ر گامزن ہے  اور ترکی  ازبکتان کی ترقی پر  کو اپنی ہی ترقی سمجھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج، ازبکستان اپنے تزویراتی محل وقوع،  اصلاحات  کو عملی جا مہ پہنارہا ہے جو ہم سب کے لیے  باعثِ  اطمینان  ہے۔

انہوں نے کہا کہ  وہ ازبکستان کے استحکام اور خوشحالی کو ترکی  ہی کا  استحکام  اور خوشحالی  سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا، "ہم ازبکستان کے لیے  وہ کچھ  چاہتے ہین جو اپنے ملک کے لیے چاہتے ۔

ازبکستان کے وزیر داخلہ بوبوجنوف نے اس بات پر زور دیا کہ ترکی کی وزارت داخلہ کا سیکورٹی، عوامی تحفظ، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور جرائم کے خلاف جنگ میں بھرپور علم اور تجربہ ازبکستان کے لیے بہت اہم ہے اور کہا کہ حالیہ برسوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے اہم اقدامات کیے گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں