یومیہ اوسطاً 1333 پروازوں کے ساتھ استنبول ہوائی اڈہ یورپ کا مصروف ترین ہوائی اڈہ
یوروکنٹرول کی 13تا19 جولائی کی جامع رپورٹ کے مطابق، استنبول ایئرپورٹ پیرس چارلس ڈی گال اور ایمسٹرڈیم شیفول ایئرپورٹ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یورپ کا مصروف ترین ہوائی اڈہ بن گیا ہے
یومیہ اوسطاً 1333 پروازوں کے ساتھ استنبول ہوائی اڈہ یورپ کا مصروف ترین ہوائی اڈہ بن گیا ہے۔
یوروکنٹرول کی 13تا19 جولائی کی جامع رپورٹ کے مطابق، استنبول ایئرپورٹ پیرس چارلس ڈی گال اور ایمسٹرڈیم شیفول ایئرپورٹ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یورپ کا مصروف ترین ہوائی اڈہ بن گیا ہے۔
دوسری طرف انطالیہ ہوائی اڈہ روزانہ اوسطاً 937 پروازوں کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔
ان پروازوں کی تعداد کے ساتھ، استنبول ہوائی اڈہ دنیا بھر میں 8 واں مصروف ترین ہوائی اڈہ بن گیا، جبکہ انطالیہ ہوائی اڈہ 40 مصروف ترین ہوائی اڈوں میں شامل ہے۔
رپورٹ کے مطابق، یورپ میں اوسطاً 3526 پروازوں کے ساتھ ترکی یورپ میں سب سے زیادہ ٹریفک والے ممالک میں چھٹے نمبر پر ہے۔
متعللقہ خبریں
ترکیہ اور سربیا کے درمیان تعلقات میں دن بدن مضبوطی آ رہی ہے، صدر ایردوان
سربیا میں ترک فرموں کی جانب سے روز گار پیدا کرنے والی سرمایہ کاری میں ہر گزرتے دن اضافہ ہو رہا ہے