شمالی قبرص کے یوم امن و آزادی پر ترک اسپیکر اسمبلی کا تہنیتی پیغام

یونان کی حمایت یافتہ یونانی قبرصی مسلح تنظیم جو کہ جزیرے کا یونان سے الحاق کرنے کے درپے تھی نے قبرص میں ترکوں کے وجود کو ختم کرنے کی کوشش  کی تھی

1857280
شمالی قبرص کے یوم امن و آزادی  پر ترک اسپیکر اسمبلی کا  تہنیتی پیغام

ترک اسپیکرِ اسمبلی  مصطفی ٰ شن توپ نے واضح کیا ہے کہ  48 برس قبل ترکی کی جانب سے  جزیرہ قبرص میں قائم کردہ  امن جزیرے اور خطے میں امن  و آشتی کی  ضمانت ہے۔

مصطفیٰ شن توپ نے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ  میں "امن وآزادی تہوار" کے موقع پر ایک تہنیتی پیغام  جاری کیا ہے۔

انہوں نے کہا  ہے کہ "20 جولائی 1974۔۔۔۔ 48 برس  پیشتر  ترکی کا جزیرہ   قبرص میں قائم کردہ امن  کا ماحول  خطے بھر  میں استحکام و امن کی ضمانت ہے۔   قبرص ہماری قومی دعوی اور قبرصی ترک عوام ہمارا دوسرا نصف ہیں، شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کو  امن و آزادی  تہوار کی دلی مبارکباد قبول  ہو۔"

یاد رہے کہ 15 جولائی 1974 کو یونان کی حمایت یافتہ یونانی قبرصی مسلح تنظیم جو کہ جزیرے کا یونان سے الحاق کرنے کے درپے تھی نے قبرص میں ترکوں کے وجود کو ختم کرنے کی کوشش  کی تھی۔

یہ  ترکی کا بحیرہ رو اور  بحیرہ ایجین کے  اطراف  میں  ساتھ گھیراو کرتے ہوئے اسے  تنہا کرنا چاہتے تھے۔  جس کے جواب میں بین الاقوامی  ضامن ملک کی حیثیت سے جمہوریہ ترکی  نے پہلی  پر امن کاروائی 20 جولائی 1974 کو اور دوسری کاروائی  14 اگست 1974 کو  سر انجام دی تھی۔

 



متعللقہ خبریں