ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سیلچوق  بایراکتارو اولو شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے دورے پر

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ  کے صدر ایرسن تاتار نے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سیلچوق  بایراکتارو اولو  کو شرفِ ملاقات   بخشا ہے

1856924
ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سیلچوق  بایراکتارو اولو شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے دورے پر

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ  کے صدر ایرسن تاتار نے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سیلچوق  بایراکتارو اولو  کو شرفِ ملاقات   بخشا ہے۔

اس موقع پر  صدر   تاتار نے کہا کہ اس سال قبرص امن آپریشن کی 48 ویں سالگرہ منائی  جا رہی ہے۔ میں اس موقع پر  تمام شہداء کے لیے مغفرت   کی دعا کرتے ہوئے غازی فوجیوں کو مشکور ہوں  ۔

 انہوں نے کہا کہ  قبرصی ترکوں  کو نسل کشی اور قتل عام  کا سامنا کرنا پڑا ہے اور ترکی کی  حمایت سے  اپنی جدوجہد  کو جاری رکھا ہے۔

 تاتار نے  کہا کہ  ترک فوجیوں  کی  20 جولائی 1974 کو جزیرے  آمد   ہی سے  شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کی   بنیاد   رکھی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ  قبرص میں وفاقی بنیادوں پر ہونے والے مذاکرات کا کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا، تاتار نے کہا کہ یونانی قبرصی فریق کی وفاقی بنیادوں سے توقع یونانی-یونانی بالادستی اور پورے جزیرے تک اپنے اختیار کی توسیع ہے۔

انہوں نے کہا کہ  وہ جس نئی پالیسی کی وکالت کرتے ہیں وہ خود مختار مساوات پر مبنی دو الگ الگ ریاستوں کا تعاون اور جزیرے پر امن و آشتی کا تسلسل ہے۔

 تاتار نے  کہا کہ  نئی پالیسی کو ترکی کی مکمل حمایت کے ساتھ آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

بائراکتار اولو  نے بھی  شمالی قبرصی ترک جمہوریہ  میں اپنی موجودگی  پر   خوشی کا اظہار   کرتے ہوئے  کہا کہ  وہ دو مساوی خودمختار ریاستوں کی سیاست کی حمایت کرتے ہیں۔



متعللقہ خبریں