وزیر خارجہ چاوش اولو: فیتو کے کارندے اب دنیا کے کسی بھی مقام پر محفوظ نہیں

ہم نے فیتو سے خطرہ لاحق ہونے والے  تمام ممالک سے رابطہ قائم کرتے ہوئے  45 ممالک میں فیتو سے متعلقہ تعلیمی سرگرمیوں کو روکا

1855686
وزیر خارجہ چاوش اولو: فیتو کے کارندے اب دنیا کے کسی بھی مقام پر محفوظ نہیں

وزیر میولود  چاوش اولو کا کہنا ہے کہ فیتو دہشت گرد تنظیم کے کارندے اب  دنیا کے کسی بھی  مقام پر محفوظ نہیں  ہیں، یہ چاہے جہاں کہیں بھی کیوں نہ ہوں انہیں ایک نہ ایک دن عدالت کے کٹہرے  میں جواب دینا ہوگا۔

انطالیہ کی تحصیل  الانیہ میں 15  جولائی یومِ جمہوریت وقومی اتحاد کے موقع پر اسکلی آبشار کے سامنے سے نکلنے والا جلوس جمہوریت اسکوائر میں واقع یادگار ِ اتاترک  پر نکتہ پذید ہوا۔

یہاں ایک لمحے کی خاموشی اختیار کی گئی اور قومی ترانہ پڑھا گیا۔ بعد ازاں قرآن خوانی کی گئی اور شہداء کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی گئی۔ شرکاء نے 15 جولائی سے متعلق  صدر رجب طیب ایردوان کا ویڈیو پیغام سنا۔

یہاں اپنی تقریر میں، وزیر میولود چاوش اولو نے 15 جولائی، جمہوریت اور قومی اتحاد کے دن کی  سب کو مبارکباد پیش کرتے ہوئےکہا کہ آج سے 6 سال قبل سڑکوں پر آنے والے لاکھوں شہریوں نے فیتو  کے غداروں کی بغاوت کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے فیتو سے خطرہ لاحق ہونے والے  تمام ممالک سے رابطہ قائم کرتے ہوئے  45 ممالک میں فیتو سے متعلقہ تعلیمی سرگرمیوں کو روکا، اور ان میں سے 21  ممالک  میں موجود  فیتو کے اسکولوں کو معارف فاؤنڈیشن کو منتقل کر دیا گیا۔

فیتو کے حوالے سے تحریر کردہ اپنے مقالے کے دنیا کے 101 ممالک میں شائع ہونے پر توجہ مبذول کرانے والے چاوش  اولو نے بتایا کہ بعض وزرا خارجہ نے اس حوالے سے مثبت  پیغامات دیے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 15 جولائی کی شب ترک قوم کی طرف سے رقم کردہ داستان   و اتحاد  کے  اس واقع کے6 سال بعد مزید تقویت حاصل کی ہے"یہ  چیز ہماری اندرون و بیرون ملک  طاقت کا سرچشمہ ہے، ہماری قوم کی دعا ہے، ہمارے اتحاد کا تسلسل ہے۔ یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے شہیدوں اور سابق فوجیوں کی ورثے کے لائق بنیں۔ ہم اس کے لیے تھکنے والے نہیں ، ہر جگہ اپنی قوم کے حقوق اور مفادات کا تحفظ کرتے رہیں گے۔ ہم پوری دنیا میں اپنے شاندار پرچم کو فخر سے لہراتے رہیں گے۔"



متعللقہ خبریں