15 جولائی جیسے گھناونے ڈرامے ترکی پر مسلط کرنے والوں کو ہمیشہ منہ کی کھانی پڑی ہے، ترک صدر

صدر ایردوان نے استنبول میں ’’15 جولائی یوم ڈیموکریسی و قومی اتحاد‘‘ کی مناسبت سے منعقدہ ایک یادگاری پروگرام   سے خطاب کیا

1855646
15 جولائی جیسے گھناونے ڈرامے ترکی پر مسلط کرنے والوں کو ہمیشہ منہ کی کھانی پڑی ہے، ترک صدر

صدر رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ ’’ہم  اپنی مملکت کے دوبارہ 15 جولائی جیسے مذموم حملوں،  ہماری قوم کو  نقصان  پہنچانے والے خطرات کا سد باب کرنے کے لیے ایک عظیم اور طاقتور  ترکی کی  نشاط کو  پر عزم طریقے سے جاری رکھیں گے۔‘‘

صدر ایردوان نے استنبول میں ’’15 جولائی یوم ڈیموکریسی و قومی اتحاد‘‘ کی مناسبت سے منعقدہ ایک یادگاری پروگرام   سے خطاب کیا۔

جناب ایردوان نے   اس موقع پر کہا کہ معاشروں کی تاریخ میں ایسے موڑ آتے ہیں جنہیں صدیوں تک فراموش نہیں کیا جاتا اور انہیں نسلوں تک ایک عظیم داستان کی طرح سنایا جاتا ، ہماری قوم نے 15 جولائی کو غروب آفتاب کے وقت شروع ہونے والے بغاوت اقدام  کو اپنے دلوںمیں ایمان کی مضبوطی کی بدولت شکست سے دو چار کرتے ہوئے طلوع آفتاب تک  ایک ایسی ہی  داستان رقم کی تھی۔

 ترک صدر نے کہا کہ:’’ تقریباً دو صدیوں سے اپنے پاوں پر کھڑا ہونے کی کوشش کرنے والے ہر دور میں اس قوم کو  جنگوں،  بغاوت، حملوں، دہشت گردی،  سیاسی عدم استحکام، اقتصادی بحرانوں، سماجی  فسادات جیسے حربوں کو زیر کرنے کی کوشش کرنے والوں  کو اللہ تعالی کا لاکھ لاکھ شکر ہے اس بار بھی منہ کی کھانی پڑی۔ مختلف ادوار  میں مختلف بھیسوں میں پیش کیے گئے مکروہ ڈراموں میں سے  ایک 15 جولائی کی رات ہماری قوم کے ایمان سے لبریز سینے سے ٹکرایا اوربری طرح ناکام رہا۔"



متعللقہ خبریں