ترکی کا یومِ ڈیموکریسی وقومی یکجہتی، ترک عوام کاصدرایردوان پرغیرمتزلزل اعتمادکا اظہارہے: شہباز شریف

جمعہ  کے روز  کے یوم ِ ڈیموکریسی  و قومی یکجہتی کے موقع پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ دن ترک قوم کی طرف سے جمہوریت کے تحفظ اور بالادستی کے عزم کا بھی اظہار ہے۔ اللہ تعالیٰ (ترک) شہدا کے درجات بلند فرمائے

1855512
ترکی کا یومِ ڈیموکریسی وقومی یکجہتی، ترک عوام کاصدرایردوان پرغیرمتزلزل اعتمادکا اظہارہے: شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترکی کے یوم ِ ڈیموکریسی و قومی یکجہتی  پر  ترک عوام کی طرف سے صدر اردوان کی قیادت پر غیرمتزلزل اعتماد کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

جمعہ  کے روز  کے یوم ِ ڈیموکریسی  و قومی یکجہتی کے موقع پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ دن ترک قوم کی طرف سے جمہوریت کے تحفظ اور بالادستی کے عزم کا بھی اظہار ہے۔ اللہ تعالیٰ (ترک) شہدا کے درجات بلند فرمائے۔

دفتر خارجہ نے آج ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام ان تمام شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ترکی کے برادر عوام اور حکومت کے شانہ بشانہ ہیں جنہوں نے ترکیہ کی جمہوریت اور استحکام کیلئے اپنے جانوں کے نذرانے پیش کئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ  دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان صدیوں پر محیط مشترکہ مذہب ثقافت ،لسانی اور روحانی ورثے پر مبنی مثالی تعلقات ہیں اوردونوں ملک وقت کی ہر آزمائش پر پورے اترے ہیں۔



متعللقہ خبریں