بحیرہ اسود سے محفوظ اناج کی نقل و حمل کے لیے ترکی کے مشکور ہیں: سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس

نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انتونیو گوٹریس  نے روس-یوکرین کے بحران کے درمیان بحیرہ اسود سے اناج کی ترسیل پر استنبول اجلاس منعقد کرنےپر  حکومتِ ترکی  کی ان اعلیٰ کوششوں پر خوشی کا اظہار کیا ہے

1855166
بحیرہ اسود سے محفوظ اناج کی نقل و حمل کے لیے ترکی کے مشکور ہیں:  سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس  نے بحیرہ اسود سے محفوظ اناج کی نقل و حمل کے لیے ترکی کی کوششوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انتونیو گوٹریس  نے روس-یوکرین کے بحران کے درمیان بحیرہ اسود سے اناج کی ترسیل پر استنبول اجلاس منعقد کرنےپر  حکومتِ ترکی  کی ان اعلیٰ کوششوں پر خوشی کا اظہار کیا ہے ۔

سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس  ، نے کہا کہ کل استنبول میں، انہوں نے بحیرہ اسود  کے راستے اناج کی ترسیل  کو  یقینی  اور محفوظ بنانے کے لیے ایک فیصلہ کن قدم اٹھاتے ہوئے دیکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان مذاکرات کو کامیاب  بنانے  کے لیے کی گئی غیر معمولی کوششوں اور پیشرفت پر میں حکومتِ ترکی کا شکر گزار ہوں۔  انہوں نے کہا کہ   آج ہمارے پاس لوگوں کی تکالیف کو کم کرنے، دنیا میں بھوک کے خاتمے، ترقی پذیر ممالک کی مدد کرنے اور فراہم کرنے کے لیے امید کی کرن  موجود ہے۔  

روسی اور یوکرینی حکام کے  "تعمیری رویے " پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے  گوٹریس نے کہا کہ "استنبول مذاکرات سے  ہمیں امید کی نئی کرن  دکھائی دی ہے۔ امید کی اس کرن سے متاثر ہو کر، آئیے امن کے لیے انتہائی ضروری مذاکراتی حل کی راہ روشن کرنے میں مدد کریں۔

انہوں نے کہا کہ ترکی، روس، یوکرین اور اقوام متحدہ کے حکام پر مبنی   گزشتہ روز استنبول میں ہونے والے فوجی اجلاس میں یوکرینی  بندرگاہوں پر اناج کی ترسیل کے حوالے سے بات چیت کے لیے متعلقہ فریقوں کے نمائندوں کے ساتھ ایک رابطہ مرکز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔



متعللقہ خبریں