ترک صدر کی آرمینی وزیر اعظم سے ٹیلی فون پر بات چیت

ترکی اور آرمینیا کے مابین  تعلقات کو معمول کی سطح پر لانے والے  سلسلے کو دی گئی اہمیت پر زور

1854484
ترک صدر کی  آرمینی وزیر اعظم سے ٹیلی فون پر  بات چیت

صدر رجب طیب ایردوان نے آرمینی وزیر اعظم نیکول پاشنیان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

صدارتی  محکمہ اطلاعات کی جانب سے جاری کردہ  بیان کے مطابق  اس ملاقات  میں آرمینی  وزیر اعظم  پاشنیان  نے صدر ایردوان کو  عید ِ قربان کی مبارکباد پیش کی ۔

دونوں سربراہان نے  خطے میں امن و استحکام کے ماحول کو تقویت پہنچانے میں  معاون ثابت ہونے والے ترکی اور آرمینیا کے مابین  تعلقات کو معمول کی سطح پر لانے والے  سلسلے کو دی گئی اہمیت پر زور دیا ۔

ایردوان اور پاشنیان نے اس دائرہ کار میں علاوہ ازیں  خصوصی نمائندوں کی یکم جولائی کو ملاقات  میں  طے پانے والے  عوامل کو عنقریب  عملی جامہ پہنانے  کی توقعات کا بھی اظہار کیا۔

 



متعللقہ خبریں