وزیر دفاع آقار: آخری دہشت گرد کے خاتمے تک ہماری یہ جنگ جاری رہے گی

وزیر آقار اور ترک مسلح افواج کے کمانڈروں نے عید ِ قربان کو "شہد ا کی چوٹی کی چیلیں" نام سے منسوب   حقاری یوکسیک اووا کے  علاقے داعلی جا میں  تعینات ترک فوجیوں   کے ہمراہ منائی

1854025
وزیر دفاع آقار: آخری دہشت گرد کے خاتمے تک ہماری یہ جنگ جاری رہے گی

وزیر  ِ دفاع خلوصی آقار  کا کہنا ہے کہ نام چاہے پی کے کے ، وائے پی جی، پی وائے ڈی  ہو یا پھر داعش یا فیتو ،  تمام تر دہشت گرد تنظیموں کے خلاف ہماری مصمم جدوجہد  جاری و ساری رہے گی، ان کو چاہے کوئی بھی کیوں نہ  امداد فراہم کرے   ہم  انہیں  کاروائیاں کرنے کا موقع نہیں دیں گے۔

وزیر آقار اور ترک مسلح افواج کے کمانڈروں نے عید ِ قربان کو "شہد ا کی چوٹی کی چیلیں" نام سے منسوب   حقاری یوکسیک اووا کے  علاقے داعلی جا میں  تعینات ترک فوجیوں   کے ہمراہ منائی۔

اس موقع پر  وزیر آقار نے بتایا کہ ، ہماری  دہشت گردی کے خلاف  ابھی ختم نہیں ہوئی ، جاری ہے۔  کسی کو کوئی شک و شبہہ نہیں ہونا چاہیے کہ  چاہے اندرون ملک ہو یا بیرون ملک  ہم آخری دہشت گرد کو بے بس کرنے تک اپنی اس جنگ کو جاری رکھیں گے۔

اپنی تقریر میں سرحدوں اور شہریوں کی حفاظت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے آقار نے کہا،"ہماری نظر کسی کی سرزمین پر نہیں ہے۔ ہم اپنے تمام پڑوسیوں خصوصاً عراق اور شام کی علاقائی سالمیت کا احترام کرتے ہیں۔ ہم صرف اپنی سرحدوں اور اپنے 85 ملین شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے  برسرِ پیکار  ہیں۔"

 

 



متعللقہ خبریں