ترک صدر کی فلسطینی صدر کو عید کی مبارکباد
صدر ایردوان نے فلسطینی صدر محمود عباس کو عید الضحی کی مبارکباد دینے کے لیے ٹیلی فون کیا
1853977
صدر رجب طیب ایردوان نے کل صدر فلسطین محمود عباس سےترک بات چیت کی۔
صدارتی محکمہ اطلاعات کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق صدر ایردوان نے فلسطینی صدر محمود عباس کو عید الضحی کی مبارکباد دینے کے لیے ٹیلی فون کیا۔
ملاقات میں ترکی فلسطین تعلقات اور علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر ایردوان نے عید کے مبارک دن کے فلسطین، خطے کے ممالک اور پوری اسلامی دنیا کے لیے امن، سکون اور صحت کا وسیلہ ثابت ہونے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
فلسطینیوں کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کی اہمیت کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ وہ دیگر مسائل کی طرح اس معاملے میں بھی ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہیں۔