ترکی اپنا ویژن خود وضح کرنے والا ملک پے: صدر ایردوان

صدر ایردوان نے  کہا کہ ماضی میں اس ملک کو  اپنے پاوں پر کھڑا کرنے کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی گئیں لیکن انہوں نے ایک ایک کرکے  ان تمام رکاوٹوں کو دور کرلیا ہے

1852968
ترکی اپنا ویژن خود وضح کرنے والا ملک پے: صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ ترکی اپنا ویژن خود وضح کرنے والا ملک  اور  اس سمت میں عزم کے ساتھ ضروری اقدامات اٹھا رہا ہے۔

صدر ایردوان نے  ان خیالات کا اظہار دارالحکومت انقرہ میں منعقدہ تقریب کے دوران کیا۔

صدر ایردوان نے  کہا کہ ماضی میں اس ملک کو  اپنے پاوں پر کھڑا کرنے کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی گئیں لیکن انہوں نے ایک ایک کرکے  ان تمام رکاوٹوں کو دور کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ترکی اپنا ویژن خود وضح کرنے والا ملک  اور  اس سمت میں عزم کے ساتھ ضروری اقدامات اٹھا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ایسا ترکی ہے جو تعلیم سے لے کر صحت تک، سلامتی سے لے کر انصاف تک، نقل و حمل سے لے کر توانائی تک، شہری منصوبہ بندی سے لے کر سماجی مدد تک ہر شعبے میں اپنے مضبوط انفراسٹرکچر کے ساتھ اپنے مقاصد حاصل کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ  ترکی کی طاقت نےاسے مزید طاقتور ملک بنادیا ہے، اب ترکی  دنیا کی 10 ترقی یافتہ ریاستوں میں اپنا ممتاز مقام حاصل کرنے کے پہلے سے کہیں زیادہ قریب ہے۔



متعللقہ خبریں