ترکی  کی  ازبکستان  سے عقلِ سلیم سے کام لیے کی اپیل

ازبکستان کے  قراقل پاکستان  خود مختار جمہوریہ  میں رونما ہونے  والے  کے واقعات کے حوالے سےترکی وزارتِ خارجہ نے ازبکستان کے عوام اور حکام سے  رونما ہونے والے واقعات پر عقلِ سلیم سے کام  لیتے ہوئے  امن کی فضا میں حل کرنے کی امید ظاہر کی ہے

1851857
ترکی  کی  ازبکستان  سے عقلِ سلیم سے کام لیے کی اپیل

ترکی  کی  ازبکستان  سے عقلِ سلیم سے کام لیے کی اپیل۔

ازبکستان کے  قراقل پاکستان  خود مختار جمہوریہ  میں رونما ہونے  والے  کے واقعات کے حوالے سےترکی وزارتِ خارجہ نے ازبکستان کے عوام اور حکام سے  رونما ہونے والے واقعات پر عقلِ سلیم سے کام  لیتے ہوئے  امن کی فضا میں حل کرنے کی امید ظاہر کی ہے۔

وزارت کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ ازبکستان کے جمہوریہ قراقل پاکستان میں ہونے والی پیش رفت کا قریب سے جائزہ لیا جا رہا ہے  اور ہم اپنے سٹریٹجک پارٹنر، مشترکہ تہذیب، ثقافت اور تاریخی تعلقات رکھنے والے  دوست اور برادر ازبکستان کے استحکام اور خوشحالی کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔

بیان میں ان واقعات میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے مغفرت  اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمیں مکمل اعتماد ہے کہ ازبکستان کی انتظامیہ اور عوام ان واقعات کو عقل سلیم اور امن کی فضا میں حل کریں گے۔

یکم جولائی کو قراقل پاکستان   میں  اس وقت احتجاج شروع ہوا جب ازبکستان کے آئین میں خود مختار جمہوریہ قراقل پاکستان  کی حیثیت سے متعلق آرٹیکلز کو تبدیل کرنے کی کچھ تجاویز ایجنڈے میں لائیں گئی۔

اس پر ازبکستان کے صدر، شوکت مرزاایف  نے نکوس  کا دورہ کیا  اور  شہریوں سے ملاقات کی اور اعلان کیا کہ قراقل پاکستان کی حیثیت تبدیل نہیں کی جائے گی۔

خود مختار جمہوریہ قراقل پاکستان میں 2 اگست تک ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا، اس فرمان پر ، شوکت مرزاایف   نے دستخط کردیے ہیں۔

ازبکستان کے چیف پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے اعلان کیا کہ  ہونے والے مظاہروں میں 18  افراد ہلاک، 243 افراد زخمی، اور 516 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں