ترکی کی طرف سے ایران کے ساتھ اظہارِ تعزیت

ہم، مرحومین کے کنبوں، ایران کے دوست اور ہمسایہ عوام اور حکومت سے اظہارِ تعزیت کرتےاور زخمیوں کے لئے عاجل شفاء کے متمنی  ہیں: ترکی وزارت خارجہ

1851086
ترکی کی طرف سے ایران کے ساتھ اظہارِ تعزیت

ترکی نے ایران میں زلزلے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کے لئے تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

ترکی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہمیں، ایران کے صوبے ہرمزگان میں زلزلے پر شدید افسوس ہے۔ ہم، زلزلے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کے لئے اللہ سے رحمت و مغفرت کے طلبگار ہیں۔ ہم، مرحومین کے کنبوں، ایران کے دوست اور ہمسایہ عوام اور حکومت سے اظہارِ تعزیت کرتےاور زخمیوں کے لئے عاجل شفاء کے متمنی  ہیں۔

واضح رہے کہ ایران کے جنوبی صوبے ہرمزگان میں جمعہ کی رات 6 کی شدت سے آنے والے زلزلے کے متعدد جھٹکوں میں 5 افراد ہلاک اور 84 زخمی ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں