ماہ  جون میں، اب تک کی سب سے زیادہ ماہانہ برآمدات  ہوئی ہیں : وزیر تجارت مہمت مش

مہمت مُش نے ارضِ روم م میں ایسٹرن اناطولیہ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (DAİB) کے افتتاح کے موقع پر جون کے لیے غیر ملکی تجارت کے اعداد و شمار کا اعلان کیا

1851023
ماہ  جون میں، اب تک کی سب سے زیادہ ماہانہ برآمدات  ہوئی ہیں : وزیر تجارت مہمت مش

وزیر تجارت مہمت مش نے کہا کہ ماہ  جون میں، اب تک کی سب سے زیادہ ماہانہ برآمدات  ہوئی ہیں۔

مہمت مُش نے ارضِ روم م میں ایسٹرن اناطولیہ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (DAİB) کے افتتاح کے موقع پر جون کے لیے غیر ملکی تجارت کے اعداد و شمار کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ  ترکی نے 2022 کے پہلے 6 مہینوں میں 2021 میں برآمدات میں حاصل کی گئی کامیابی کو جاری رکھا ہوا ہے۔

انہوں نےکہا کہ  ماہ جون میں ترکی کی  برآمدات میں پچھلے سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 18.5 فیصد اضافہ ہوا اور 23.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں ۔ میں خوشی کے ساتھ کہنا چاہوں گا کہ یہ اعداد و شمار اب تک کی سب سے زیادہ ماہانہ برآمدات ہیں۔ اس طرح، 2022 کے پہلے 6 مہینوں میں، یہ سب سے زیادہ ماہانہ برآمدات کا اعداد و شمار ہے۔  ہم نے سال کے پہلے 6 مہینوں میں مجموعی طور پر 126 بلین ڈالر کی ایکسپورٹ کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ  ماہ  جون میں درآمدات  31.6 بلین ڈالر تھیں ۔

انہوں نے کہا کہ انرجی آئٹم کو ہماری درآمدات میں اس ماہ ایک اہم مقام حاصل ہے جس کا حصہ 8.1 بلین ڈالر ہے۔



متعللقہ خبریں