بحیرہ اسود سے یوکراینی غلہ کی ترسیل پر ترکی کے ساتھ قریبی رابطہ : ترجمان سٹیفن دوجارک

سٹیفن دوجارک نے اپنی روزانہ کی پریس بریفنگ میں، وزیر خارجہ  میولود چاوش اولو و کے اس بیان کے لیے "انتہائی مثبت" قرار دیا کہ "بحیرہ اسود سے بارودی سرنگوں کو صاف کیے بغیر یوکرائنی اناج نکالا جا سکتا ہے

1844036
بحیرہ اسود سے یوکراینی غلہ کی ترسیل  پر ترکی کے ساتھ قریبی رابطہ :  ترجمان سٹیفن دوجارک

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے کہا کہ وہ بحیرہ اسود سے یوکرائنی غلہ نکالنے کے حوالے سے ترکی کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں۔

سٹیفن دوجارک نے اپنی روزانہ کی پریس بریفنگ میں، وزیر خارجہ  میولود چاوش اولو و کے اس بیان کے لیے "انتہائی مثبت" قرار دیا کہ "بحیرہ اسود سے بارودی سرنگوں کو صاف کیے بغیر یوکرائنی اناج نکالا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ "ہم اس معاملے پر ترک حکام کے ساتھ بہت قریبی رابطے میں ہیں اور قریبی تعاون کر رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس صدر  ایردوان ، وزیر خارجہ  چاوش اولو اور ترک فوج کے قریبی تعاون کے لیے بے حد مشکور ہیں۔ ہم بہت تعمیری طور پر کام کر رہے ہیں۔ اس مسئلے کو حل کریںگے۔

انہوں نے کہا کہ  میں اس وقت تفصیلات بتا نہیں سکتا، لیکن وزیر خارجہ کے بیانات انتہائی مثبت ہیں۔ وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے منصوبے کے بارے میں بات کی۔ مختلف آپشنز ہیں اور ترک فوج کا کردار اہم ہے۔ ہم تمام فریقوں کے ساتھ رابطے میں ہیں اور ترک حکام نے رابطے قائم کرنے میں بہت مدد کی ہے ۔



متعللقہ خبریں