ترکی لاجسٹک سپر پاور بننے کی راہ پر گامزن ہے: وزیر عادل قارا  اسماعیل اولو

نہوں نے  سلوانیہ کے شہر  کوپر میں منعقدہ  ملنارجی ٹنل کو ملانے کی تقریب  سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ ترکی کے پاس خدمات کے شعبے میں خاص طور پر ٹھیکیداری کے شعبے میں ایک جدید انفراسٹرکچر اور تجربہ  موجود ہے

1842849
ترکی لاجسٹک سپر پاور بننے کی راہ پر گامزن ہے:   وزیر عادل قارا  اسماعیل اولو

ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر کے کے امور  کے  وزیر عادل قارا  اسماعیل اولو  نے کہا کہ ترکی، جو لاجسٹک سپر پاور بننے کی راہ پر گامزن ہے، نے ایشیا اور یورپ کے درمیان درمیانی راہداری میں ایک مضبوط متبادل لاجسٹکس اور پیداواری مرکز  میں تبدیل کرتے ہوئے اہم ذمہ داریاں ادا کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

انہوں نے  سلوانیہ کے شہر  کوپر میں منعقدہ  ملنارجی ٹنل کو ملانے کی تقریب  سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ ترکی کے پاس خدمات کے شعبے میں خاص طور پر ٹھیکیداری کے شعبے میں ایک جدید انفراسٹرکچر اور تجربہ  موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ترکی نے خاص طور پر 2003 کے بعد سے، اس نے اپنے کاروباری حجم میں بتدریج اضافہ کیا ہے۔ اس عرصے کے دوران، 131 ممالک میں 450 بلین ڈالر سے زیادہ کے 11 ہزار سے زائد منصوبے شروع کیے گئے ہیں۔ ہماری ترک کنٹریکٹ کرنے والی کمپنیوں نے تقریباً 200 بنیادی ڈھانچے کے منصوبے   جس میں  ہائی ویز، سرنگیں شامل ہیں  پر کام جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ  کہ ترک کنٹریکٹرز نے سلووینیا میں بہت سے منصوبوں پر دستخط کیے ہیں، انہوں نے کہا کہ  سلووانیہ کے ساتھ قائم کردہ تعاون ، عوام کے روشن مستقبل کے لیے انتہائی قابل قدر ہے۔



متعللقہ خبریں