اب جزیرہ قبرص میں دو  ریاستی  حل لازمی ہے، میولود چاوش اولو

تمام تر مصروفیات کے باوجود   شمالی قبرصی اور قبرصی ترک عوام  کو نظر ِ انداز کرنا نا ممکن  ہے

1842339
اب جزیرہ قبرص میں دو  ریاستی  حل لازمی ہے، میولود چاوش اولو

وزیر ِ خارجہ میولود چاوش اولو  کا کہنا ہے کہ اب جزیرہ قبرص میں دو  ریاستی   حل لازمی ہے۔

شمالی  قبرصی ترک جمہوریہ  کا دورہ کرنے والے چاوش اولو نے وزیر خارجہ  تحسین  ایرطغرل اولو     سے ان  کے  دفتر میں ملاقات ۔

چاوش اولو نے  اس موقع پر  یوکیرین کی جنگ  اور  خوراک کے عالمی بحران   کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم   انسانی  بنیادوں پر مبنی  پالیسیوں کے دائرہ عمل میں ترکی اور شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے حقوق کا دفاع کرتے ہیں۔

انہوں  نے زور دیتے   ہوئے کہا کہ تمام تر مصروفیات کے باوجود   شمالی قبرصی اور قبرصی ترک عوام  کو نظر ِ انداز کرنا نا ممکن  ہے ،  قبرص میں  سلسلہ مذاکرات  کے بارے میں ہمارا موقف واضح ہے،  ہم نے  اقوام متحدہ   کے سیکرٹری  جنرل  انتونیو  گوتریس   سے نیو یارک  میں بھی مذاکرات کیے   ہیں اور ہر پلیٹ فارم   پر اسے زیر لب لاتے ہیں، ہماری پوزیشن  عیاں اور قطعی ہے۔  اب جزیرے میں دو ریاستی  حل لازمی ہے۔ ہم نہ صرف اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بلکہ  تمام تر متعلقہ  ممالک اور یورپی یونین کے سامنے   بھی اس معاملے کو اٹھاتے رہتے ہیں۔

چاوش اولو نے مزید بتایا کہ  ہم  ان اقدامات کا بھی جائزہ لیں گے جو ترکی اور شمالی قبرص  سفارتی اور سیاسی میدانوں میں اٹھا سکتے ہیں،  ہم  بین الاقوامی برادری کے سامنے  شمالی قبرصی ترک جمہوریہ  کے حق بجانب دعوے  کی وضاحت کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں