صدرِ ونیزویلا دورہ ترکی پر

صدر رجب طیب ایردوان  کی دعوت پر ترکی کے سرکاری دورے پر تشریف لانے والے مادورو نے  اپنے ہمراہی وفد کے ساتھ مزارِ اتاترک پر حاضری دی

1840003
صدرِ ونیزویلا دورہ ترکی پر

ونیز ویلا کے صدر  ترکی کے دورے پر تشریف لائے ہیں۔

صدر رجب طیب ایردوان  کی دعوت پر ترکی کے سرکاری دورے پر تشریف لانے والے مادورو نے  اپنے ہمراہی وفد کے ساتھ مزارِ اتاترک پر حاضری دی۔

مزار ِ اتاترک پر   پھولوں کی چادر چڑھانے کے بعد  احترامً خاموشی اختیار کرنے والے  مادورو نے بعد ازاں  وفد کے ہمراہ  یادگاری تصویر اتروائی۔

مزار ِ اتاترک  کی خصوصی کتاب پر اپنے  تاثرات کا   اظہار کرنے والے  مادورو نے لکھا کہ اے عظیم وطن کے قائد  مصطفی کمال   میں آپ کو عزت اور احترام دینے یہاں آپ کے حضور میں پیش ہوا ہوں۔ "زندہ باد ترکی زندہ باد ونیز ویلا،  زندہ باد ہمارے بانی"

ترک وزیر توانائی و قدرتی وسائل  فاتح دونمیز نے  مادورو کی ہمراہی کی۔

مہمان صدر  مادورو صدر ایردوان سے ایوان  صدر میں یکجا ہوں گے۔



متعللقہ خبریں