آناستاسیادس کے بے مہار بیانات خود ان کے اعتبار کو بھی مجروح کر رہے ہیں: صدر تاتار

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ  ترکی کے ساتھ مل کر،1963 سے قبرصی ترک عوام کے خلاف زیرِ عمل تنہا کرنے کی پالیسی اور پابندیوں کے خلاف، جدوجہد جاری رکھے گا: صدر ایرسین تاتار

1838775
آناستاسیادس کے بے مہار بیانات خود ان کے اعتبار کو بھی مجروح کر رہے ہیں: صدر تاتار

شمالی قرصی ترک جمہوریہ کے صدر ایرسین تاتار نے کہا  ہے کہ قبرصی یونانی انتظامیہ کے رہنما نکوس آناستاسیادس کے بے مہار  بیانات صرف قبرصی ترکوں ہی کے لئے حقارت آمیز نہیں ہیں بلکہ خود ان کے اعتبار کو بھی مجروح کرنے کا سبب بنے ہیں۔

صدر ایرسین تاتار نے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ اور ترکی کے درمیان طے پانے والے مالی پروٹوکول کے بارے میں یونانی قبرصی لیڈر نکوس آناستاسیادس کےبیانات کے خلاف ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

تاتار نے کہا ہے کہ آناستاسیادس خود کو جزیرے کا واحد مالک سمجھ کر شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے باہمی تعلقات تک میں مداخلت کو اپنا حق سمجھ رہے ہیں۔ یونانی لیڈر  سمجھتے ہیں  ہے کہ وہ اس غیر حقیقی تصور  کے مطابق حرکت کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ جنوبی قبرصی یونانی انتظامیہ 1963 سے قبرصی ترک عوام کو  آزادی سے سانس لینے کے حق سے بھی محروم کرنے کی حد تک سنگدلانہ تفریدی پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔ ترکی ہمارا مادرِ وطن ہے اور ہر  حال میں ہمارا ساتھ دے رہا ہے۔ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ  ترکی کے ساتھ مل کر،1963 سے قبرصی ترک عوام کے خلاف زیرِ عمل تنہا کرنے کی پالیسی اور پابندیوں کے خلاف، جدوجہد جاری رکھے گا۔

صدر ایرسین تاتار نے کہا ہے کہ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ اور ترکی کے درمیان طے پانے والا '2022 اقتصادی و مالی تعاون سمجھوتہ ' ہمارے عوام کے لئے مفید منصوبو ں کو عملی جامہ پہنانے پر مبنی ہے۔ یہ سمجھوتہ خاص طور پر ،پوری دنیا کی طرح شمالی قبرصی ترک جمہوریہ میں بھی محسوس کئے جانے والے، کووِڈ ۔19 اور یوکرین جنگ کے اثرات  کے حامل اس دور میں ہمارے عوام کے لئے نہایت مفید ثابت ہو گا۔



متعللقہ خبریں