شَنتوپ، فواد اوکتائے اور آلتون کے 19 مئی کے پیغامات

19 مئی کو اتاترک کی یاد اور نوجوانوں اور کھیلوں کے دن کے  موقع پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے، شَن توپ نے کہا کہ 19 مئی 1919 سامراجیوں کی ترک قوم کے خلاف، حملہ کرنے کے عزائم کے خلاف تاریخی عداوت اور دشمنی کا مظہر ہے

1829279
شَنتوپ، فواد اوکتائے اور آلتون کے 19 مئی کے پیغامات

ترکی کی  قومی اسمبلی  کے اسپیکر  مصطفیٰ   شَن توپ نے  کہا کہ 19 مئی 1919 کی مکمل آزادی کا جذبہ آج بھی زندہ ہے۔

19 مئی کو اتاترک کی یاد اور نوجوانوں اور کھیلوں کے دن کے  موقع پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے، شَن توپ نے کہا کہ 19 مئی 1919 سامراجیوں کی ترک قوم کے خلاف، حملہ کرنے کے عزائم کے خلاف تاریخی عداوت اور دشمنی کا مظہر ہے۔ اس نے کہا کہ یہ وہ دن تھا جب ترکی کی داستانِ شجاعت تحریر کی گئی۔

شَن توپ نے کہا کہ وہ غازی مصطفی کمال اتاترک اور ان کے ساتھیوں کو احترام  اور شکر گزاری کے ساتھ یاد کرتے ہیں جنہوں نے قومی جدوجہد کو زندہ کیا اور اپنی قدیم تاریخ میں آزادی کے لیے اپنے خون سے قیمت ادا کرنے سے کبھی دریغ نہیں کیا، جس سے قوم کو فتح کی طرف لے جایا گیا۔۔

انہوں نے کہا کہ  19 مئی 1919 کو شروع ہونے والا سفر  بڑا کٹھن اور مشکل تھا۔

 شَن توپ نے کہا کہ "19 مئی 1919 کی مکمل آزادی کا جذبہ آج بھی زندہ ہے، اور ترکی قومی مسائل میں اپنے عزم، اپنے اصولی اور ٹھوس موقف کے ساتھ اپنے دوستوں کو اعتماد اور تحریک دیتے ہوئے مستقبل کی طرف گامزن ہے۔"

نائب صدر فواد  اوکتائے  نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ "19 مئی کو اتاترک کی یاد،  نوجوانوں اور کھیلوں کے دن کی مبارکباد  پیش کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کی آزادی اور جمہوریہ کی ہمیشہ حفاظت اور دفاع کریں کرتے رہیں گے۔ میں اپنے تمام شہداء خصوصاً غازی مصطفی کمال اتاترک کو  بڑے احترام اور عزت سے یاد کرتا ہوں، جنہوں  نے بڑے پیمانے پر قربانیاں دیتے ہوئے  آزادی حاصل کی۔

صدارتی کمیونیکیشن ڈائریکٹرفخر الدین  التون نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری کردہ بیان میں  کہا ہے کہ "ہم 1919 میں سامسن میں روشن کی گئی مشعل کو لے کر آگے بڑھتے جا رہے ہیں۔  19 مئی اتاترک، یوتھ اور کھیلوں کا دن مبارک ہو۔

آلتون نے اپنی پوسٹ میں پریزیڈنسی آف کمیونیکیشن کی تیار کردہ ایک ویڈیو بھی شامل کی ہے۔



متعللقہ خبریں