نیٹو جیسی سیکورٹی تنظیم میں دہشت گردی کی پشت پناہی کرنے والے ممالک کے لیےجگہ نہیں ہے: صدرایردوان

صدر ایردوان نے ان خیالات کا اظہار صدارتی نیشنل لائبریری میں منعقدہ "لائبریری ٹاکس" پروگرام میں ترکی کے مختلف صوبوں کے نوجوانوں سے ملاقات کے دوران کیا

1829289
نیٹو جیسی سیکورٹی تنظیم میں دہشت گردی کی پشت پناہی کرنے والے ممالک کے لیےجگہ نہیں ہے: صدرایردوان
erdogan genclerle bulusma1.jpg
erdogan genclerle bulusma.jpg

صدر رجب طیب ایردوان، فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو درخواست کے حوالے سے کہا ہے کہ "نیٹو ایک سیکورٹی تنظیم ہے، ہم دہشت گرد تنظیموں کو قبول نہیں کر سکتے۔ یہ ممالک PKK/YPG کی میزبانی کر رہے ہیں،"

صدر ایردوان نے ان خیالات کا اظہار صدارتی نیشنل لائبریری میں منعقدہ "لائبریری ٹاکس" پروگرام میں ترکی کے مختلف صوبوں کے نوجوانوں سے ملاقات کے دوران کیا۔ 

نوجوانوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے، ایردوان نے کہا کہ وہ فن لینڈ اور سویڈن، جو علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کی میزبانی کرتے ہیں، کے نیٹو میں داخلے کو  کی اجازت نہیں دیں گے کیونکہ سویڈن دہشت گردی کا مرکز ہے اور اس نے ہتھیاروں کے  بارے میں  ترکی پر پابندیاں عائد کری رکھی ہیں ۔

اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ نیٹو ایک سیکورٹی تنظیم ہے، ایردوان نے کہا کہ "ہم ایسی سیکیورٹی تنظیم میں دہشت گرد تنظیموں کی موجودگی کو قبول نہیں کر سکتے۔ اس لیے ہم اس پالیسی کو پختہ طریقے سے جاری رکھیں گے، اور ہم نے اپنے متعلقہ دوستوں سے کہا کہ ہم فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کی اجازت نہیں دیں گے اور اس پر عمل درآمد کو جاری رکھیں گے۔

روس یوکرین جنگ کے بارے میں ایک سوال پر  صدر ایردوان نے کہا کہ  ترکی دونوں ممالک کے درمیان توازن کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور اس پالیسی میں ان کا ان ممالک کے سربراہان مملکت ولادیمیر پوتن اور صدر زیلنسکی   سے  تعلقات منقطع کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ  وہ پوتن اور زیلنسکی کے ساتھ اپنی ٹیلی فون ڈپلومیسی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ "میں نے اپنا خصوصی نمائندہ ان کے پاس بھیجا ہے، اور ہم اگلے دور میں بھی ایسا کرتے رہیں گے۔ کیونکہ ایک نئی عالمی جنگ چھڑنے سے ہمارے خطے یا دنیا کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

صدر ایردوان نے کہا کہ "اگر خطے میں کوئی ریاست ہے  استحکام کا عنصر  ہے تو  وہ ترکی ہے اور ہمیں اس کی حفاظت کرنی ہوگی۔"



متعللقہ خبریں