دنیا میں پائیدار استحکام، باہمی احترام کی بنیادوں پر استوار، تعلقات سے مشروط ہے: چاوش اولو

علاقائی ممالک کا، خاص طور پر ایک دوسرے کی زمینی سالمیت اور خود مختاری کے دو طرفہ احترام کی بنیادوں پر، باہمی تعلقات کو فروغ دینا پائیدار استحکام کی ضروری شرط ہے: وزیر خارجہ میولود چاوش اولو

1825816
دنیا میں پائیدار استحکام، باہمی احترام کی بنیادوں پر استوار، تعلقات سے مشروط ہے: چاوش اولو

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ ساحل ریجن کے ساتھ ساتھ شمالی افریقہ کا امن، استحکام اور خوشحالی، بحیرہ روم، افریقہ، مشرق وسطیٰ یہاں تک کہ یورپ کے استحکام کے لئے بھی ناگزیر حیثیت رکھتی ہے۔ علاقائی ممالک  کا، خاص طور پر ایک دوسرے کی زمینی سالمیت اور خود مختاری کے دو طرفہ احترام کی بنیادوں پر، باہمی تعلقات کو فروغ دینا پائیدار استحکام کی ضروری شرط ہے"۔

چاوش اولو ، 76 قومی و بین الاقوامی اداروں کی شرکت سے منعقدہ ، دہشتگرد تنظیم داعش  کے خلاف بین الاقوامی اتحاد  کے، وزراء اجلاس میں شرکت کی غرض سے مراکش کے دورے پر ہیں۔

اجلاس کے مصروفیات کے دوران انہوں نے مراکش کے وزیر خارجہ ناصر بوریتا کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

کانفرنس سے خطاب میں چاوش اولو نے کہا ہے کہ اس اجلاس کے انعقاد کے لئے منتخب کیا گیا  وقت ہمارے خیال میں نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ یہ ایک ایسا وقت ہے کہ جب ہم ،شام، عراق، افغانستان اور  افریقہ  کے علاقے ساحل میں داعش کے حملوں میں اضافے کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ساحل کے ساتھ ساتھ شمالی افریقہ  میں امن و استحکام اور خوشحالی صرف بحیرہ روم ، افریقہ اور مشرق وسطیٰ ہی نہیں بلکہ یورپ کے استحکام کے لئے بھی الزم ہے۔

چاوش اولو نے کہا ہے کہ "علاقائی ممالک کا ،ایک دوسرے کی زمینی  سالمیت اور خودمختاری کےدو طرفہ  احترام کی بنیادوں پر، باہمی تعلقات کو فروغ دینا ضروری ہے۔  دنیا میں پائیدار استحکام باہمی احترام کی بنیادوں پر فروغ پانے والے تعلقات سے مشروط ہے"۔

انہوں نے کہا ہے" ترکی نے ہمیشہ ممالک کی زمینی و سرحدی سالمیت کے موضوعات پر اُصولی موقف اختیار کیا ہے۔  اس دائرہ کار میں ہم نے ہمیشہ ، برادر ملک مراکش کی بھی زمینی و سرحدی سالمیت اور خومختاری کی حمایت کی ہے اور  یہاں میں ایک دفعہ پھر اس کا اعادہ کرنا چاہتا ہوں"۔



متعللقہ خبریں