ڈس انفارمیشن کے خلاف جدو جہد کو پُرعظم طریقے سے جاری رکھا جائے گا: آلتون

آلتون نے ان خیالات کا اظہار  دارالحکومت انقرہ میں صدارتی کمیونیکیشن ڈائریکٹوریٹ کانفرنس ہال میں منعقدہ مقامی میڈیا ورکشاپ سے خطاب   کرتے ہوئے کیا

1825423
ڈس انفارمیشن کے خلاف  جدو جہد کو پُرعظم طریقے سے جاری رکھا جائے گا: آلتون

صدر   کے اطلاعاتی امور کے  ڈائریکٹر فخر الدین آلتون  نے کہا کہ وہ ترکی کے خلاف  منفی  پروپیگنڈا اور  امتشار کی کاروائیوں کے خلاف پرعزم  طریقے سے  اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

آلتون نے ان خیالات کا اظہار  دارالحکومت انقرہ میں صدارتی کمیونیکیشن ڈائریکٹوریٹ کانفرنس ہال میں منعقدہ مقامی میڈیا ورکشاپ سے خطاب   کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ   ترکی کو  سیاست سے معیشت تک، سیکورٹی سے لے کر میڈیا تک تمام شعبوں میں کثیر جہتی حملے کا سامنا  کرنا پڑرہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ "منظم غلط معلومات اور سوشل انجینئرنگ کے اقدامات کا آخری ہدف ہمارے ملک کی امیگریشن پالیسی  ہے۔

آلتون نے کہا کہ کچھ حلقے ترکی کی امیگریشن پالیسی کے ذریعے ملک میں افراتفری کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں پناہ لینے والوں کی حفاظت کرنا ہماری انسانی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ   اپنی  جان اور عزت کی حفاظت کے لیے اپنا وطن چھوڑنا کوئی رضاکارانہ انتخاب نہیں ہے بلکہ فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ریاست تمام متعلقہ اداروں اور تنظیموں کے کے ساتھ مل کر  تمام معاملات پر گہری نظر  رکھے ہوئے ہے  اور اس سلسلے میں   تمام ضروری اقدامات مؤثر طریقے  سے سرانجام دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  وہ ترکی کے خلاف  منفی  پروپیگنڈا اور  امتشار کی کاروائیوں کے خلاف پرعزم  طریقے سے  اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر بھی اس جدوجہد کا دفاع کرتے  رہیں گے۔

انہوں   نے کہا کہ "ہم سمجھتے ہیں کہ غلط معلومات اور اس کے پیچھے موجود گندے جال نہ صرف قومی بلکہ عالمی سطح پر بھی امن و سکون کے لیے خطرہ ہیں۔ ہم سچائی کا دفاع کرتے رہیں گے اور غلط معلومات کے خلاف  اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے۔

 

 



متعللقہ خبریں