کیوبا میں سانحہ ہوٹل پر ترکی کا اظہارِ تعزیت

"ہم اپنی جانیں گنوانے والوں کے لواحقین، دوست کیوبا کے عوام اور حکومت کو دلی تعزیت پیش کرتے ہیں

1823445
کیوبا میں سانحہ ہوٹل پر ترکی کا اظہارِ تعزیت

ترکی نے کیوبا کے دارالحکومت ہوانا کے ایک ہوٹل میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے میں جان کی بازی ہارنے والوں کے لیے تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں گہرے دکھ کے ساتھ کہا گیا ہے کہ ہوانا کے ایک ہوٹل میں ہونے والے دھماکے میں متعدد افراد کی جانیں گئیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہم اپنی جانیں گنوانے والوں کے لواحقین، دوست کیوبا کے عوام اور حکومت کو دلی تعزیت پیش کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتے ہیں۔"



متعللقہ خبریں