صدر ایردوان کا مختلف سربراہان مملکت سے رابطہ،عید کی مبارک باد

صدر ایردوان نے قزاق صدر قاسم جوممرد توکائیف ،کرغز صدر صادر کاپاروف،ترکمان صدر سردار بردی محمدوف اور تاجک صدر امام علی رحمان سے ٹیلیفون پر رابطہ کرتے ہوئے انہیں عید کی مبارک باد پیش کی ہے

1821936
صدر ایردوان کا مختلف سربراہان مملکت  سے رابطہ،عید کی مبارک باد

 صدر رجب طیب ایردوان نے مختلف ممالک کے سربراہوں کو عید کی مبارک باد دی ہے۔

 صدارتی شعبہ اطلاعات کے مطابق،صدر ایردوان نے قزاق صدر قاسم جوممرد توکائیف ،کرغز صدر صادر کاپاروف،ترکمان صدر سردار بردی محمدوف اور تاجک صدر امام علی رحمان سے ٹیلیفون پر رابطہ کرتے ہوئے انہیں عید کی مبارک باد پیش کی ہے۔

 صدر نے  عید کے پہلے روز بھی مختلف سربراہان مملکت کو عید کی مبارک باد دی تھی جن میں، آذری صدر الہام  علی ایف، شمالی قبرصی صدر ارسین تاتار،ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، اوزبک صدر شوکت مرزوئیف،امیر کویت، نواف الاحمد الجابر الصباح،نائیجیرئین صدر محمد بخاری، ابو ظہبی ولی عہد شہزادہ محمد بن زائد النہایان،لبنانی وزیراعظم نجیب میقاتی،پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف اور عراقی وزیر اعظم مصطی الکاظمی شامل تھے۔

علاوہ ازیں اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے بھی صدر ایردوان کو ٹیلیفون پر عید کی مبارک باد پیش کی تھی ۔

 

 



متعللقہ خبریں