کش آداسی میں بڑی تعداد میں سیاحوں کی آمد
مالٹا کے پرچم بردار کروز لائنز Azamara Pursuit اور Celestial Olympia اور پاناما کے پرچم بردار MSC Lirica بندرگاہ پر لنگر انداز ہوئے اور بحری جہازوں کے ذریعے دو ہزار سے زاہد سیاحوں کی آمد ہوئی ہے

آئدن کے علاقے کش اداسی میں 3 کروز بحری جہازوں کے ذریعے دو ہزار سے زاہد سیاحوں کی آمد
مالٹا کے پرچم بردار کروز لائنز Azamara Pursuit اور Celestial Olympia اور پاناما کے پرچم بردار MSC Lirica بندرگاہ پر لنگر انداز ہوئے اور بحری جہازوں کے ذریعے دو ہزار سے زاہد سیاحوں کی آمد ہوئی ہے۔
جبکہ کچھ سیاح قدیم شہر ایفیسس اور ہاؤس آف ورجن میری دیکھنے کے علاوہ کچھ شاپنگ کی غرض سے علاقے میں مقیم ہیں۔
گلوبل پورٹس ہولڈنگ مشرقی بحیرہ روم کے علاقائی ڈائریکٹر اور پورٹ کے جنرل منیجر عزیز گونگر نے بتایا کہ کل 2 ہزار 570 مسافر 3 کروز جہازوں کے ذریعے اس علاقے پہنچے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 4 کروز جہاز کل بندرگاہ پر پہنچیں گے، گونگر نے کہا کہ ان کے خیال میں تقریباً 3 ہزار سیاح ان بحری جہازوں کے ساتھ آئیں گے، علاوہ ازیں عید کی وجہ سے بھی بڑی تعداد میں سیاح علاقے کا رخ اختیار کررہے ہیں۔