10 لاکھ شامی پناہ گزینوں کی رضاکارانہ واپسی کے منصوبے کو حتمی شکل دے رہے ہیں: صدر ایردوان

صدر ایردوان نے ان خیالات کا اظہار  AFAD (ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی منیجمنٹ پریذیڈنسی) کے تعاون سے ادلب میں تعمیر کیے گئے بریکٹ ہاؤسز کی ٹرنکی تقریب میں شریک   وزیر داخلہ سلیمان سویئلو کے ذریعے ویڈیو  پیغام   کے ذریعے کیا

1821670
10 لاکھ شامی پناہ گزینوں کی رضاکارانہ واپسی کے منصوبے کو حتمی شکل دے رہے ہیں:  صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ وہ ترکی میں  پناہ لیے ہوئے  10 لاکھ شامیوں کی رضاکارانہ واپسی کے قابل بنانے  کے  ایک منصوبے کو تیار کررہے ہیں۔

صدر ایردوان نے ان خیالات کا اظہار  AFAD (ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی منیجمنٹ پریذیڈنسی) کے تعاون سے ادلب میں تعمیر کیے گئے بریکٹ ہاؤسز کی ٹرنکی تقریب میں شریک   وزیر داخلہ سلیمان سویئلو کے ذریعے ویڈیو  پیغام   کے ذریعے کیا ۔

انہوں نے اپنے  ویڈیو  پیغام میں کہا کہ  ترکی شام کے مختلف علاقوں میں تقریباً 6 ملین  افراد کے  امدادی پروگرام  کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہے۔

انہوں نے کہا کہ "ہم تمام مظلوموں اور متاثرین کے ساتھ  ہی نہیں کھڑے  ہیں بلکہ ان پناہ گزینوں کے لیے اپنے گھروں کو واپسی  کے لیے   بھی اپنی کاروائی جاری رکھے ہوئے ہیں ہم قومی آمدنی کے لحاظ سے سب سے زیادہ امداد فراہم کرنے والے ملک کی حیثیت اختیار کیے ہوئے ہیں  اور اس وقت ترکی  تمام شعبوں میں سب سے زیادہ امداد فراہم  کرنے والا ملک ہے۔

انہوں نے کہا کہ "یقیناً، ہم نے نہ صرف مظلوموں کی جانوں اور عزتوں کو بچانے کے لیے اپنے دروازے کھولے، بلکہ ہم نے ان کو ان کے گھروں تک پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کی۔

صدر ایردوان نے   کہا کہ  "2016 سے، جب ترکی نے شام میں گہرے ہوتے انسانی المیے کے پیش نظر اپنی سرحد پار کارروائیاں شروع کیں، اب تک تقریباً 500 ہزار شامی اپنے محفوظ علاقوں میں واپس جا چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  وہ ایسے منصوبوں کی حمایت کرتے ہیں جو رضاکارانہ واپسی کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ نے وہ ترکی میں  پناہ لیے ہوئے  10 لاکھ شامیوں کی رضاکارانہ واپسی کے قابل بنانے  کے  ایک منصوبے کو تیار کررہے ہیں۔



متعللقہ خبریں