ہم دوست ملک ونیز ویلا  کا ساتھ دینے  پر عمل پیرا رہیں گے، وزیر خارجہ میولود چاوش اولو

چاوش اولو نے دارالحکومت قارا قاس کے میرافلورس پیلس میں منعقدہ وینزویلا-ترکی مشترکہ تعاون کمیشن کے تیسرے اجلاس کے اختتامی اجلاس سے خطاب کیا

1820872
ہم دوست ملک ونیز ویلا  کا ساتھ دینے  پر عمل پیرا رہیں گے، وزیر خارجہ میولود چاوش اولو

 

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے  ونیزویلا پر پابندیوں کی سخت ترین لہجے میں مذمت کرتے ہوئے   کہا کہ ’’ہم دوست ملک ونیز ویلا  کا ساتھ دینے  پر عمل پیرا رہیں گے۔ ‘‘

وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی شرکت سے دونوں ممالک کے درمیان کچھ معاہدوں پر دستخط ہونے والی تقریب میں  شرکت کرنے والے چاوش اولو نے دارالحکومت قارا قاس کے میرافلورس پیلس میں منعقدہ وینزویلا-ترکی مشترکہ تعاون کمیشن کے تیسرے اجلاس کے اختتامی اجلاس سے خطاب کیا۔

وزیر چاوش اولو نے مادورو کی شرکت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے صدر رجب طیب ایردوان کا سلام پہنچایا  اور کہا کہ ہم مادورو کے قلیل ترین مدت میں ترکی آنے کے  منتظر رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ  مشترکہ تعاون کمیشن کا تیسرا اجلاس ایک اہم پلیٹ فارم ہے جس کے ٹھوس نتائج برآمد ہوں گے اور کمیشن میں 7 معاہدوں اور مشترکہ اعلامیوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔

یہ بتاتے ہوئے کہ ہم مادورو کے دورہ ترکی کے دوران صحت، ماہی گیری اور سیاحت کے شعبوں میں معاہدوں پر دستخط کرنا چاہتے ہیں، ترک وزیر  نے کہا  کہ ترکی اپنے اداروں کے ذریعے  اپنی ذمہ داریوں کو نبھاتا رہے گا۔

وینزویلا میں مضبوط اقتصادی پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے چاوش اولو نے کہا کہ ترکی ہمیشہ سے یکطرفہ پابندیوں کے خلاف رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ وینزویلا پر یقین رکھتے ہیں اور اس کے ساتھ کھڑے ہیں،"خاص طور پر اس عرصے میں ہماری اقتصادی تجارت میں 2021 میں تقریباً 300 فیصد اضافہ ہوا ہے، یعنی ہمارے درمیان طویل فاصلے کے باوجود ہم وینزویلا کی برآمدات میں پہلے نمبر پر ہیں۔ جب ہم پہلے تین ماہ کے اعداد و شمار پر نظر ڈالتے ہیں  تو یہ کہنا  ممکن ہے کہ  ہم آسانی سے 1.5 بلین ڈالر کے ہدف تک پہنچ جائیں گے۔"



متعللقہ خبریں