استنبول مصحف کو اسلامی تہذیب کے 10 مختلف ادوار کی دوبارہ تشریح کرکے تیار کیا گیا پے، ترک صدر

ہم اپنی ریاست کو مضبوط بنانے اور اپنی معیشت کو ترقی دے کر اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے

1819351
استنبول مصحف کو اسلامی تہذیب کے 10 مختلف ادوار کی دوبارہ تشریح کرکے تیار کیا گیا پے، ترک صدر

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ یہ افسوسناک اور تشویشناک ہے کہ نسل پرست جماعتیں اقتدار میں شراکت دار ہونے اور یورپی ممالک میں انتخابات میں سادہ اکثریت  سے برسراقتدار آنے تک پہنچ گئی ہیں۔

صدر ایردوان نے استنبول میں چاملیجا  جامع مسجد کانفرنس ہال میں استنبول مصحف (قرآن کی کتابی شکل) کے پریزنٹیشن اور پروموشن پروگرام سے خطاب کیا۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ استنبول مصحف کو اسلامی تہذیب کے 10 مختلف ادوار کی دوبارہ تشریح کرکے تیار کیا گیا جناب  ایردوان نے کہا کہ استنبول، جو کہ اسلامی اور ترکی کے جغرافیوں کا ثقافت، فن اور ادب کا مرکز ہے، ان علاقوں میں دنیا کی تشکیل کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  گزشتہ چند صدیوں  پر مغربی تہذیب نے اپنی  مہر ثبت کی ہے"اس عمل میں غلامی سے لے استحصال تک  اور قتل عام کے ادوار شامل ہیں۔ مغربی تہذیب نے اپنے فن، ثقافت، سینما، مصوری، کھیلوں اور مواد کی تیاری سے دنیا پر یلغار کی ہے جسے جدید اصطلاح میں سافٹ پاور عناصر کہا جاتا ہے۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ہر ایک کو انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا استعمال کرنے کا حق ہے، ایردوان نے کہا،"اگر آپ اس تکنیکی موقع کا مواد تیار نہیں کرتےاور اس کی زبان اور پیغامات کو منظم نہیں کرتے  تو جسے آپ ایک حق اور سہولت کے طور پر دیکھتے ہیں وہ جلد ہی ایک ایسے ہتھیار میں بدل جاتا ہے جو آپ کو رضاکارانہ طور پر اپنا اسیر بنا لیتا  ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "ہم اپنی ریاست کو مضبوط بنانے اور اپنی معیشت کو ترقی دے کر اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ہم فن، ثقافت، میڈیا، کھیلوں اور تعلیمی اداروں کو نظر انداز نہیں کریں گے، سافٹ پاور کے وہ شعبے جہاں ہمیں حقیقی فاصلے پر جانے کی ضرورت ہے ہم جائیں گے۔ ہم نے اپنے فن تعمیر کو ایک نئی تشریح کے ساتھ جانبر کر رہے  ہیں۔

"اب ہم نے ٹیلی ویژن سیریز سے لے کر موسیقی تک وسیع پیمانے پر اپنے اصل ثقافتی اور فنکارانہ مواد کو دنیا بھر تک پہنچایا ہے۔ میں استنبول مصحف کو اس علاقے میں ہماری تہذیب کی ترقی کی ایک نئی علامت اور ایک نئی علامت کے طور پر دیکھتا ہوں۔



متعللقہ خبریں