ترکی اور برازیل کے تجارتی حجم کو 10 ارب ڈالر تک پہنچایا جائیگا، ترک وزیر خارجہ

نئے معاہدوں سے ہمارے معاشی، ثقافتی اور سماجی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے

1818236
ترکی اور برازیل  کے تجارتی حجم کو 10 ارب ڈالر تک پہنچایا جائیگا، ترک وزیر خارجہ

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے برازیل کے ساتھ تجارتی حجم کو10 ارب ڈالر تک بڑھانے اور کہیں زیادہ متوازن  بنانے کی  خواہش کا اظہار کیا ہے۔

میولود چاوش اولو نے برازیل کے سرکاری دورے  کے دوران دارالحکومت برازیلیامیں وفود کے درمیان ملاقاتوں اور کچھ معاہدوں پر دستخط کے بعد اپنے ہم منصب البرتو فرانکو فرانسا کے ہمراہ ایک  مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  ترکی اور برازیل کے   مضبوط روابط  160 سالہ ماضی پر محیط ہیں، ہم نے باہمی تعلقات کو سال 2010 میں شراکت داری کی سطح  تک پہنچایا   ہے۔

چوتھے ترکی-برازیل ہائی کوآپریشن کمیشن کے اجلاس میں شرکت کرنے کا اظہار کرنے والے  چاووش اولو نے کہا کہ "ہم نے تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے، فوجی اور دفاعی صنعت کے شعبوں میں تعاون، سیاحت کی ترقی، ثقافت اور تعلیم میں تعاون پر توجہ مرکوز کی۔ ہم نے بعض  اہم معاہدوں پر دستخط کیے ہیں جس سے ہمارے معاشی، ثقافتی اور سماجی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔"

انہوں نے بتایا کہ "ہم نے آج کے اجلاس میں آئندہ  کے دور کے لیے 10 بلین ڈالر کے تجارتی حجم کا ہدف رکھا ہے۔" ہم  مشترکہ اقتصادی کمیشن کا اجلاس منعقد کرنا چاہتے ہیں اور انہوں نے وزیر فرانسا کو ترکی مدعو کیا  ہے ، اس طرح مشترکہ اقتصادی کمیشن کا دوسرا اجلاس منعقد کیا جا سکتا ہے۔

ترکی آنے والے برازیلی سیاحوں کی تعداد تقریباً ایک لاکھ ہونے  کا ذکر کرتے ہوئے ترک وزیر نے کہا کہ  "ہم برازیل سے ڈیڑھ لاکھ  اور اس سے بھی  زیادہ سیاحوں کی ترکی میں میزبانی کرنا چاہتے ہیں۔"

انہوں  نے مزید کہا، "میں ایک بار پھر اس بات پر زور دینا چاہوں گا کہ ہم اقتصادی تعاون و ترقی تنظیم (OECD) میں برازیل کی امیدواری کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔"

جناب چاوش اولو نے بعد ازاں صدر ہائیر  بول سونارو سے بھی ملاقات کی۔

بولسنارو نے برازیل کے صدارتی محل پلانالتو میں وزیر چاووش اولو کو شرف ملاقات بخشا۔

ترک وزیر نے اس ملاقات کے بعد اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ"ہم نے برازیل کے صدر ہایر بولسونارو سے ملاقات میں اپنے دو طرفہ تعلقات اور یوکرین میں تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا ہے۔"



متعللقہ خبریں