ترکی میں بند مقامات پر ماسک کی لازمی پابندی ختم کردی گئی: صدر ایردوان

صدر ایردوان نے ان خیالات کا اظہار  وزارت صحت کی کورونا وائرس سائنسی کمیٹی کے ارکان کے ساتھ دارالحکومت انقرہ کے صدارتی کمپلیکس میں مذاکرات کے بعد  کیا ہے

1818597
ترکی میں بند مقامات پر ماسک کی لازمی پابندی ختم کردی گئی: صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ ترکی میں نئی ​​قسم کے کورونا وائرس (COVID-19) کے وبائی اقدامات کے دائرہ کار میں " اندرونی مقامات پرلازمی طور پر   ماسک استعمال کرنےکی پابندی  کو آخر کار تین سال  کے بعد ختم کردیا گیا ہے۔

صدر ایردوان نے ان خیالات کا اظہار  وزارت صحت کی کورونا وائرس سائنسی کمیٹی کے ارکان کے ساتھ دارالحکومت انقرہ کے صدارتی کمپلیکس میں مذاکرات کے بعد  کیا ہے۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ہم نے   گزشتہ  2 سال اس وبا کے سائے میں گزرے ہیں۔ ہم نے دیکھا ہے کہ بڑی بڑی ریاستیں ہوائی اڈوں اور سرحدی  چوکیوں پر  ماسک کی دوڑ میں لگی رہی ہیں لیکن  ترکی ان چند ممالک میں سے ایک ہے جہاں بڑی کامیابی سے اس وباک کے خلاگ اقدامات پر عمل درآمد کیا گیا ہے۔

ہم نے اپنے شہریوں کو وائرس سے بچانے کے لیے دنیا میں تیار کردہ ہر طریقہ کار کو اپنے ملک میں تیز ترین طریقے سے لاگو کیا ۔ اپنے سائنسدانوں کی کوششوں سے، ہم نے گھریلو سانس لینے والوں سے لے کر تشخیصی کٹس تک، ادویات اور ویکسین کی تیاری تک ایک ساتھ بہت سی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ہم ان 9 ممالک میں سے ایک ہیں جو اپنی ویکسین خود تیار کر سکتے ہیں۔ ہم نے دنیا بھر کے 160 ممالک اور 12 بین الاقوامی تنظیموں کو طبی امداد فراہم کی ہے۔

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ ترکی میں نئی ​​قسم کے کورونا وائرس (COVID-19) کے وبائی اقدامات کے دائرہ کار میں " اندرونی مقامات پرلازمی طور پر   ماسک استعمال کرنےکی پابندی  کو آخر کار تین سال  کے بعد ختم کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صرف پبلک ٹرانسپورٹ کی گاڑیوں اور صحت کے اداروں میں ماسک کا استعمال جب تک واقعات کی تعداد  ایک ہزار سے کم  نہیں ہوجاتی ہے کا استعمال جاری رکھا جائے گا۔

متعللقہ خبریں