ماہ صیام کے حوالے سے ترک اسپیکر اسمبلی کا با معنی پیغام
یہ مبارک مہینہ تمام مظلوم جغرافیوں کے مصائب کو کم کرے اور ہر براعظم اور ہر جغرافیہ میں امن قائم ہونے کا وسیلہ ثابت ہو
ترکی کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے صدر مصطفیٰ شنتوپ نے اس تمنا کا اظہار کیا ہے کہ ماہِ رمضان تمام مظلوم جغرافیوں کے مصائب کو دور کرنے اور ہر براعظم اور ہر جغرافیہ میں امن قائم کرنے میں مددگار ثابت ہو۔
ترک اسپیکر نے ماہ رمضان کے آغاز کی مناسبت سے ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ:’’یہ مالی اور روحانی تزکیہ نفس، صبر، شکر، اشتراک، مل جل کر زندگی بسر کرنے کا نام ہے۔ ہم بحیثیت قوم رمضان کے بابرکت مہینےکی آمد پر خوش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ "میں پوری امید رکھتا ہوں کہ رمضان کریم اللہ تعاولی کا غیر مشروط طور پر شکر ادا کرنے اور اس سے رجوع کرنے کا ذریعہ ہو گا، اور یہ کہ ماہ رمضان کے مفہوم کا شعور اور روزے کی فضیلت عالم اسلام اور ہماری دنیا کے لیے رحمت و برکت کا وسیلہ ثابت ہو گی۔
ہم اپنی قوم اور پوری دنیا کے مسلمانوں کے ساتھ باہمی تعاون کریں گے، بھائی چارے کے بندھن کو مضبوط کریں گے، اور اتحاد کی بہترین مثالوں کا ادراک کریں گے۔ میری دلی تمنا ہے کہ یہ مبارک مہینہ تمام مظلوم جغرافیوں کے مصائب کو کم کرے اور ہر براعظم اور ہر جغرافیہ میں امن قائم ہونے کا وسیلہ ثابت ہو۔"