ترکیہ تل ابیب سفارت خانہ: ہم اسرائیل میں حملے کی مذمت کرتے ہیں

ہمیں اندیشہ ہے کہ حالیہ دنوں میں اسرائیل میں بڑھتے ہوئے اس نوعیت کے حملے، ماہِ رمضان اور یہودیوں کے ہفت روزہ تہوار سے قبل، علاقے کو دوبارہ سے رزمگاہ بنا دیں گے: ترکیہ تل ابیب سفارت خانہ

1804395
ترکیہ تل ابیب سفارت خانہ: ہم اسرائیل میں حملے کی مذمت کرتے ہیں

ترکیہ کے تل ابیب سفارت خانے نے اسرائیل کے شہر بنی باراک میں مسلح حملے کی مذمت کی ہے۔

سفارت خانے کے سوشل میڈیا پیج سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ "اسرائیل کے شہر بنی باراک میں 29 مارچ کی شام کئے گئے دہشت گردانہ حملے میں کم از کم 5 افراد کی ہلاکت پر ہمیں سخت افسوس ہے۔ ہم اس حملے کی مذمت کرتے ہیں"۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ "ہمیں اندیشہ ہے کہ حالیہ دنوں میں اسرائیل میں بڑھتے ہوئے اس نوعیت کے حملے، ماہِ رمضان اور یہودیوں کے ہفت روزہ تہوار سے قبل، علاقے کو دوبارہ سے رزمگاہ بنا دیں گے"۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم بنی باراک میں ہلاک ہونے والوں کے عزیز و اقارب، اسرائیل حکومت اور عوام سے اظہارِ تعزیت کرتے اور زخمیوں کی فوری صحتیابی کے متمّنی ہیں"۔



متعللقہ خبریں