ترکی نے MIKTA تنظیم کی صدارت سنبھال لی

اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک بیان میں، چاوش اولو  نے کہا کہ ترکی نے آسٹریلیا سے MIKTA (میکسیکو، انڈونیشیا، جنوبی کوریا، ترکی اور آسٹریلیا) کے ٹرم صدر کے حیثیت سے اختیارات حاصل کرلیے ہیں

1791047
ترکی نے MIKTA تنظیم  کی صدارت سنبھال لی

ترکی نے آسٹریلیا سے MIKTA (میکسیکو، انڈونیشیا، جنوبی کوریا، ترکی اور آسٹریلیا) کےنئے صدر  کے حیثیت سے اختیارات حاصل کرلیے ہیں ۔

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو  نے آن لائن منعقدہ 20 ویں وزارتی اجلاس میں شرکت کی۔

اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک بیان میں، چاوش اولو  نے کہا کہ ترکی نے آسٹریلیا سے MIKTA (میکسیکو، انڈونیشیا، جنوبی کوریا، ترکی اور آسٹریلیا) کے ٹرم صدر کے حیثیت سے اختیارات حاصل کرلیے ہیں

اجلاس میں گزشتہ سال  کے  مشترکہ کاموں کا جائزہ لیا گیا اور  ترکی کے دور صدارت میں کیے جانے والے کاموں اور یوکرین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چاووش اولو نے کہاکہ ترکی کی ترجیحات عالمی صحت، مؤثر نقل مکانی کا انتظام اور خوراک کی سیکورٹی ہے۔

انہوں نے کہا، "ہم نے عالمی امن اور استحکام کے لیے اپنے تعاون کا اعادہ کیا۔"

متعللقہ خبریں