ترکی  نصب شدہ قابل تجدید توانائی میں  دنیا میں 12 ویں اور یورپ میں 5 ویں نمبر پر: فاتح دونمیز

دارالحکومت انقرہ میں "قابل تجدید توانائی ایسوسی ایشنز کے مینیجرز کے ساتھ میٹنگ کے بعد خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  عالمی موسمیاتی تبدیلی کی سب سے اہم وجوہات میں سے ایک عالمی گرین ہاؤس گیسوں کا اخراج ہے

1783056
ترکی  نصب شدہ قابل تجدید توانائی میں  دنیا میں 12 ویں اور یورپ میں 5 ویں نمبر پر: فاتح دونمیز

توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر فاتح دونمیز نے کہا ہے کہ ترکی  نصب شدہ قابل تجدید توانائی میں  دنیا میں 12 ویں اور یورپ میں 5 ویں نمبر پر ہے ۔

دارالحکومت انقرہ میں "قابل تجدید توانائی ایسوسی ایشنز کے مینیجرز کے ساتھ میٹنگ کے بعد خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  عالمی موسمیاتی تبدیلی کی سب سے اہم وجوہات میں سے ایک عالمی گرین ہاؤس گیسوں کا اخراج ہے، اور بین الاقوامی ریسرچ سے پتہ چلا ہے کہ  تقریباً 20 فیصد سرمایہ کاری دنیا میں صفر کاربن کے اخراج کے لیے 4 ٹریلین ڈالر مالیت کی سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ  ان سرمایہ کاری میں سب سے بڑا حصہ قابل تجدید توانائی  کا  ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے 20 سالوں میں قابل تجدید توانائی کی نصب شدہ صلاحیت میں 4.5 گنا اضافہ ہوا ہے  اور  گزشتہ سال خشک موسم کے باوجود 36 فیصد بجلی قابل تجدید ذرائع سے پیدا کی گئی تھی اور 53,787 میگاواٹ کی تنصیب کی صلاحیت تک پہنچ گئی ۔

انہوں نے کہا کہ  گزشتہ سال ترکی میں بجلی کی کل پیداوار میں ہوا اور سورج کا حصہ 13.4% تھا۔ انہوں نے کہا کہ  قابل تجدید توانائی سے نصب شدہ بجلی کے لحاظ سے ترکی دنیا میں 12ویں اور یورپ میں 5ویں نمبر پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے قابل تجدید توانائی کے وسائل کے علاقے میں  منصوبوں کے ساتھ اس رفتار کو جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔ امید ہے کہ، ہم اس سال 3050 میگا واٹ، 2200 میگا واٹ شمسی اور 850 میگا واٹ ہوا کے بہاو سے حاصل  کریں گے۔



متعللقہ خبریں