شمالی قبرصی ترک جمہوریہ میں مخلوظ حکومت کے قیام کا فیصلہ
وزراء کی نئی کونسل کی فہرست پیر 21 فروری کو صدر کو پیش کی جائے گی
1781386
شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے وزیر اعظم اور نیشنل یونٹی پارٹی (UBP) کے چیئرمین فائز سوجو اولو نے اعلان کیا ہے کہ UBP-Democratic Party (DP) - YDP) مخلوط حکومت پر ایک معاہدہ طے پا گیا ہے۔
سوجو اولو، جنہیں صدر ایرسن تاتار نے 8 فروری کو حکومت بنانے کے فرائض سونپے تھے ، نے بائراک ریڈیو ٹیلی ویژن پر ایک پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی مذاکرات پایہ تکمیل کو پہنچ گئے ہیں۔اور وزراء کی نئی کونسل کی فہرست پیر 21 فروری کو صدر کو پیش کی جائے گی۔
UBP نے 23 جنوری کو ہونے والے قبل از وقت عام انتخابات میں 39.54 فیصد ووٹ لیتے ہوئے سب سے زیادہ نشستیں حاصل کی تھیں۔