صدرایردوان کادورہ متحدہ عرب امارات صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے سفارتی مشیر انور گرگاش کی نظر میں
انور گرگاش نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں صدر ایردوان کے آج سے شروقع ہونے والے دورے کے بارے میں اپنا تجزیہ پیش کیا ہے
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے سفارتی مشیر انور گرگاش نے کہا کہ صدر رجب طیب ایردوان کا دورہ ابوظہبی دو طرفہ تعلقات میں نیا باب کھولنے کا باعث ہوگا۔
انور گرگاش نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں صدر ایردوان کے آج سے شروقع ہونے والے دورے کے بارے میں اپنا تجزیہ پیش کیا ہے۔
ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کے دورہ ترکی کے بعد صدرایردوان کا یو اے ای کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں ایک نیا باب کھولنے کا باعث ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ یہ دورہ متحدہ عرب امارات کے خطے کے استحکام اور خوشحالی کے مقصد سے تعاون کو مزید مضبوط بنائے گا۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات دنیا کے ممالک کے ساتھ اپنے مواصلاتی چینلز کو مضبوط بنانے اور خطے کی ترقی اور استحکام کے ساتھ ساتھ عوام کی فلاح و بہبود کو جاری رکھے گا۔
انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی پالیسی مثبت اور معقول طریقے سے علاقائی ترقی اور امن قائم کرنا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ترک صدر ایردوان کا دورہ ابوظہبی بھی اسی سمت ایک قدم ہے جس پر ہم ایک خوشحال مستقبل کو یقینی بنانے کے خواہاں ہیں۔
صدر ایردوان ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کی دعوت پر 14-15 فروری کو متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کررہے ہیں۔
صدر ایردوان کے دورے کے دائرہ کار میں ہونے والی ملاقاتوں کے دوران ترکی اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دو طرفہ تعلقات کا تمام پہلوؤں سے جائزہ لیا جائے گا اور تعاون کو فروغ دینے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
صدر ایردوان عالمی میلے "EXPO 2020 دبئی" میں بھی جائیں گے اور 15 فروری کو جسے "ترکی کے قومی دن" کے طور پر منایا جا رہا ہے ترکی کے اسٹال کا معاینہ کریں گے۔صسدر